Thursday, February 13, 2025 | 14, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • حادثہ: 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری لگژری بس ، 7 مسافروں کی موت، 15 زخمی

حادثہ: 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری لگژری بس ، 7 مسافروں کی موت، 15 زخمی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 02, 2025 IST     

image
مہاراشٹر کے  ناسک-گجرات ہائی وے پر ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک لگژری بس 200 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثہ اتوار کی صبح تقریباً 5:30 بجے پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 7 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
 

حادثہ کیسے پیش آیا؟

ابتدائی معلومات کے مطابق بس بے قابو ہونے کی وجہ سے کھائی میں گر گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس ناسک کے ساپوترا گھاٹ سے سورت جارہی تھی۔ پولیس سے موصول اطلاع کے مطابق تمام زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زیادہ تر مسافروں کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے اور وہ ناسک کے زیارت گاہوں کی زیارت کے لیے آئے تھے۔ فی الحال پولس ٹیم معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
 
جموں میں بھی پیش آیا حادثہ!
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ ہفتے کے روز جموں سری نگر کے نیشنل ہائیوے پر شراب کی بوتلوں سے لدا ایک ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ حادثہ رامبن ضلع میں بیٹری چشمہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور رفاقت نامی شخص ٹرک پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرک جموں سے سری نگر جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ٹرک 300 فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں یاسر علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ ڈرائیور اور دیگر دو افراد جنید اور ذاکر حسین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔