سری لنکا کے ساحل کے قریب امریکی حملے میں ہلاک ایرانی ملاحوں کی84 لاشیں سری لنکن حکومت نے ایران بھجوائی ہیں۔ اس بات کا انکشاف سری لنکا کی وزارت دفاع نے جمعہ کو کیا۔ خصوصی پرواز کے ذریعےمتلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاشوں کو منتقل کیا گیا۔11 مارچ کو گال کی چیف مجسٹریٹ سمیرا دودانگوڈا کے حکم پر لاشیں ایرانی سفارت خانے کے حکام کے حوالے کی گئیں۔ انہیں گالے کے نیشنل ہسپتال میں دو موبائل کولڈ اسٹوریج یونٹوں میں محفوظ کیا گیا تھا۔ وزارت نے کہا کہ جج نے یہ احکامات گال ہاربر پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست پر جاری کیے۔
واضح رہے کہ 4 مارچ کو ایرانی جنگی جہاز ایرس ڈانا پر امریکی آبدوز نے ٹارپیڈو کے ذریعے حملہ کرکے اسے ڈبو دیا تھا۔ اس کی تصدیق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کی۔ انہوں نے کہا کہ "جہاز ہماری آبدوز کے ذریعے شروع کیے گئے ٹارپیڈو حملے سے ڈوب گیا تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دشمن کے جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا گیا ہو"۔
تاہم سری لنکا کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ امریکا نے انہیں حملے کے بارے میں کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔ اس واقعے پر بات کرتے ہوئے سری لنکا کے وزیر صحت و نشریات نالندا جیتیسا نے کہا کہ ان کی بحریہ نے اطلاع ملنے پر فوری ردعمل کا اظہار کیا اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ واقعے میں کل 87 لاشیں نکالی گئیں اور 32 افراد کو بچا لیا گیا۔ ان میں سے 10 اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ایرانی جنگی جہاز نے فروری میں وشاکھاپٹنم میں ہونے والی بحری مشقوں میں حصہ لیا تھا۔
امریکہ نے 6 ہزار اہداف کو بنایا نشانہ
امریکہ نے ایران میں تقریباً 6,000 اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور 90 سے زیادہ ایرانی جہازوں کو نقصان پہنچا یا تباہ کر دیا ہے، جن میں 60 سے زیادہ بحری جہاز اور کم از کم 30 بارودی سرنگیں شامل ہیں، جاری آپریشن ایپک فیوری کے ایک حصے کے طور پر، بدھ کو جاری کی گئی امریکی فوجی فیکٹ شیٹ کے مطابق۔
امریکی صدر کی ہدایت پر امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی طرف سے 28 فروری کو صبح 1:15 بجے فوجی مہم شروع کی گئی۔ دستاویز کے مطابق اس آپریشن کا مقصد ایرانی حکومت کے فوجی اور سکیورٹی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔