Tuesday, December 16, 2025 | 25, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • آدتیہ دھرکی فلم' دھرندھر'کا باکس آفس پر قبضہ، توڑے کئی بڑی فلموں کے ریکارڈ

آدتیہ دھرکی فلم' دھرندھر'کا باکس آفس پر قبضہ، توڑے کئی بڑی فلموں کے ریکارڈ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 15, 2025 IST

آدتیہ دھرکی فلم' دھرندھر'کا باکس آفس پر قبضہ، توڑے کئی بڑی فلموں کے ریکارڈ
آدتیہ دھر کی فلم ' دھرندھر' نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے محض 10 دنوں میں کئی بڑی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم نے دسویں دن 59 کروڑ روپے کی زبردست کمائی کی ہے اور اس کی رفتار تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔
 
' دھرندھر ' نے 'چھاوا' کو پیچھے چھوڑ دیا
 
اب تک وکی کوشل کی فلم 'چھاوا' 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی، لیکن اب' دھرندھر ' اس کے تمام ریکارڈ توڑتی نظر آ رہی ہے۔ اگر 10 دنوں کی کمائی کا موازنہ کیا جائے تو 'دھُرندھر'، 'چھاوا' سے آگے نکل چکی ہے۔ اگر فلم اسی رفتار سے کمائی کرتی رہی تو یہ جلد ہی اس سال کی سب سے بڑی فلم بن سکتی ہے۔ 10 دنوں میں' دھرندھر' کی مجموعی کمائی 351.75 کروڑ روپے ہو چکی ہے، جبکہ'چھاوا' نے اتنے ہی دنوں میں 326.5 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔
 
 
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ' دھرندھر' کی اوپننگ 'چھاوا' کے مقابلے میں کم رہی تھی۔ فلم نے پہلے دن صرف 28 کروڑ روپے کمائے تھے، جبکہ 'چھاوا' نے 31 کروڑ روپے کی شروعات کی تھی۔ ابتدائی 5 سے 6 دنوں تک 'چھاوا' کی کمائی ' دھرندھر' سے زیادہ رہی، لیکن دوسرے ہفتے میں ' دھرندھر' نے زبردست رفتار پکڑ لی۔ فلم کے شوز ہاؤس فل ہونے لگے اور مڈ نائٹ شوز بھی شروع کر دیے گئے۔ اب ' دھرندھر' کمائی کے معاملے میں 'چھاوا' سے آگے نکل چکی ہے۔
 
فلم 'چھاوا' کے بارے میں
 
واضح رہے کہ فلم 'چھاوا' 14 فروری 2025 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں وکی کوشل نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جہاں وہ چھترپتی سنبھاجی مہاراج کے روپ میں نظر آئے۔ فلم میں ان کی جدوجہد اور بہادری کی کہانی دکھائی گئی تھی، جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔ اس فلم کی ہدایت کاری لکشمن اُتےکر نے کی تھی۔
 
فلم' دھرندھر ' کی اسٹار کاسٹ
 
وہیں ' دھرندھر' کی ہدایت کاری آدتیہ دھر  نے کی ہے، جس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم میں ان کے علاوہ اکشے کھنہ، سنجے دت، ارجن رامپال، سارا ارجن اور آر مادھون جیسے بڑے ستارے بھی شامل ہیں۔