یدرآباد کے مضافاتی علاقہ،ضلع رنگاریڈی، کےحیات نگرمیں پیرصبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں میڈیکل کی طالبہ ایشوریہ (22) کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ اس کے والد پانڈو شدید زخمی ہوگئے۔ اس طرح لڑکی کی موت سے اس کے ڈاکٹر بننے اور عوام کی خدمت کرنے کا اس کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ والد کی آنکھوں کے سامنے بیٹی کی موت ہوگئی۔
بتایا جا رہا ہےکہ ایشوریہ نامی لڑکی محبوب نگرکے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے آخری سال میں زیر تعلیم ہیں۔ آج صبح وہ اپنے والد پانڈو کے ساتھ حیات نگر کے آر ٹی سی کالونی میں سڑک پار کررہی تھی۔ اس وقت ایک تیز رفتار کار نے انہیں زور سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں دونوں باپ بیٹی شدید زخمی ہو کر سڑک پر گر گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایشوریہ کو مردہ قرار دے دیا۔ شدید زخمی اس کے والد پانڈو کو بہتر علاج کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایشوریہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے والد، جنہیں شدید چوٹیں آئیں، اس وقت زیر علاج ہیں۔پولیس نے حادثے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔۔ میڈیکل کی طالبہ کی موت سے لواحقین میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
حیدرآباد میں نہیں تھم رہےہیں قتل کےواقعات
ایسالگتا ہےکہ تلنگانہ کی دارالحکومت حیدرآباد میں قتل روز کا واقعہ بن گیا ہے۔ شہر کے کسی نہ کسی کونے میں آئے روزقتل وغارت ہو رہی ہے۔ حال ہی میں ٹولی چوکی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔24سالہ عرفان کے بھائی عدنان اور بلال میں اتوار کی رات ٹولی چوکی میں پیراماؤنٹ کالونی کے گیٹ نمبر 4 کے قریب لڑائی ہو گئی۔ عرفان کو معاملے کا علم ہوتے ہی وہاں گیا اور دونوں کے درمیان لڑائی کو روکنے کی کوشش کی۔ جس کے نتیجے میں بلال نے عرفان پرچاقو سے حملہ کر دیا۔ وہ شدید زخمی ہوا اور ہسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پہاڑی شریف ایک قتل
پہارٹی شریف پولیس اسٹیشن حدود کےعلاقہ شاہین نگر ، نہدی ہوٹل کے پاس سنسنی خیز قتل کی واردات ن پیش آئی۔ ہفتہ کی رات دیر گئے نامعلوم حملہ آوروں نے شیخ عامر نامی نوجوان کو انتہائی بے رحمی سے قتل کر دیا۔خون آلود نعش سڑک پر پڑی دیکھ کر مقامی افراد میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرتے ہوئے نعش کو تحویل میں لیا۔ بعد ازاں مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔پولیس نے اس دل دہلا دینے والے واقعہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔
سوتیلےباپ نے کیا معصوم لڑکےکا قتل
حیدرآباد کے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع غازی ملت کالونی میں ایک سوتیلے باپ نےاپنے معصوم بچہ کو بے رحمی سے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق 11 سالہ محمد اصغر کے خلاف مقامی لڑکے نے گالی دینے کی شکایت کی تو اس پر اصغر کا سوتیلا باپ عمران برہم ہوگیا اور اس نے بچہ کو شدید زدو کوب کرکے اسے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جس کے نتیجہ میں لڑکا شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ لڑکے کی ماں نفیس نے بتایا کہ عمران سے ان کی دوسری شادی تھی۔