Tuesday, December 16, 2025 | 25, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • سڈنی:آپ ایک ہیرو ہیں؛آسٹریلیائی وزیر اعظم نے زخمی احمد سے کی ملاقات

سڈنی:آپ ایک ہیرو ہیں؛آسٹریلیائی وزیر اعظم نے زخمی احمد سے کی ملاقات

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Dec 16, 2025 IST

سڈنی:آپ ایک ہیرو ہیں؛آسٹریلیائی وزیر اعظم نے زخمی احمد سے کی ملاقات
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بوندی بیچ پر 14 دسمبر کو  دو افراد نے فائرنگ کر کے کم از کم 15 افراد کو ہلاک کر دیا۔ حملے کے دوران احمد نامی شخص نے حملہ آوروں میں سے ایک سے بندوق چھین لی اور ان کا مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہوگیا۔ احمد کو ہاتھ میں گولی لگی جسکی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔وہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ احمد کی بہاردی کی ہر جانب تعریف ہو رہی ہے۔وہیں آسٹریلوی وزیر اعظم البانی نے بھی زخمی احمد کی عیادت کی۔اور انکی حوصلہ افزائی کی۔
 
حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے والے احمد سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم البانی نے انسٹاگرام پر لکھا، احمد، آپ ایک آسٹریلوی ہیرو ہیں۔ آپ نے دوسروں کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی، بوندی بیچ پر خطرے کی طرف بھاگے اور ایک دہشت گرد کو غیر مسلح کر دیا۔سب سے برے وقت میں ہم آسٹریلیا کے لوگوں کا سب سے اچھا شکل دیکھتے ہیں۔اور اتوار کو ہم نے یہی دیکھا۔ہر آسٹریلیائی کی طرف سے، میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
 
 
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بوندی بیچ پرجب  نفرت کے آغوش میں آکر ،دو مسلح افراد  نے اندھا دھند فائرنگ  کی،کئی بے گناہ لوگوں کو موت کے گھات اتار دیا،اسی دوران  انسانیت کے لیے ایک مثال بن کر ،اپنی جان  کی پرواہ کیے بغیر احمد نے کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں بچائیں۔
 
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ،کیسے احمد نے جان پر کھیل کر ایک حملہ آور کو قابو  میں کیا، احمد پہلے کھڑی گاڑیوں کے پیچھے چھپے ،اور مناسب موقع دیکھتے ہی پیچھے سے حملہ آور پر جھپٹ پڑے، اس کی رائفل چھین لی اور اسے زمین پر گرا دیا۔اور انہیں غیر مسلح کر دیا۔سڈنی کی گلیوں میں احمد اب صرف ایک نام نہیں بلکہ انسانیت کا علم بر دار بن چکاہے۔جسکی بہادری  نے کئی لوگوں کی جانوں کو محفوظ کیا۔
 
بندوق کا لائسنس کس کو ملتا ہے؟
 
یہ بات قابل غور ہے کہ آسٹریلیا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات عام نہیں ہیں۔ اس سے قبل سب سے مہلک واقعہ پورٹ آرتھر میں 1996 میں پیش آیا تھا جہاں ایک مسلح شخص نے 35 افراد کو ہلاک کیا تھا۔ اس حملے کے بعد بندوق کے سخت قوانین نافذ کیے گئے۔ آسٹریلیا کو ہتھیاروں کی خریداری کے لیے پس منظر کی سخت جانچ کی ضرورت ہے۔ حملہ آوروں میں سے ایک ساجد کے پاس AB کیٹیگری کا آتشیں اسلحہ لائسنس تھا، جو تفریحی شکار کے لیے جاری کیا گیا تھا۔