Wednesday, December 17, 2025 | 26, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • مغربی بنگال:وزیر کھیل اروپ بسواس نے دیا استعفیٰ

مغربی بنگال:وزیر کھیل اروپ بسواس نے دیا استعفیٰ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Dec 16, 2025 IST

مغربی بنگال:وزیر کھیل اروپ بسواس نے  دیا استعفیٰ
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے وزیر کھیل اروپ بسواس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ وہ میسی کے ایونٹ کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں کی جاری تحقیقات کی وجہ سے استعفیٰ دینا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بنرجی نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔
 
وزیر کے استعفیٰ دینے کی اصل وجہ کولکتہ میں میسی کا حالیہ ایونٹ ہے، جس میں بے ضابطگیوں کی وجہ سے مداح کافی ناراض ہوئے،اور اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی۔مشتعل شائقین نے سٹینڈز سے بوتلیں اور کرسیاں پھینکنا شروع کر دیں جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا۔ صورتحال دیکھ کر میسی تقریباً 20 منٹ کے اندر ہی سٹیڈیم سے نکل گئے۔ پولیس نے اس معاملے میں کاروائی کرتے ہوئے مرکزی منتظم ستدرو دتا کو گرفتار کر چکی ہے جو اس وقت 14 دن کی پولیس حراست میں ہے۔ ستادرو پر تقریب کی بدانتظامی کا الزام ہے۔
 
عہدیداروں کو وجہ بتاؤ نوٹس:
 
مغربی بنگال حکومت نے تقریب میں افراتفری اور توڑ پھوڑ کے لیے ڈی جی پی راجیو کمار، بیدھا نگر کے سی پی مکیش کمار، اور یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری راجیش کمار سنہا کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ ڈی سی پی انیش سرکار (آئی پی ایس) کے خلاف بھی اپنے فرائض اور ذمہ داریوں میں مبینہ طور پر غفلت برتنے پر محکمانہ کاروائی شروع کی گئی ہے۔
 
مداحوں نے کئی الزامات لگائے:
 
مداحوں نے کولکتہ ایونٹ کے حوالے سے کئی سنگین الزامات لگائے۔ شائقین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ٹکٹوں کے لیے 10 سے 15 ہزار روپے ادا کیے ہیں۔اس کے باوجود وہ میسی کا  دیدار تک نہیں کر سکے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ منتظمین کے اپنے لوگ میسی کے ارد گرد موجود تھے، انہیں دیکھنے سے روک رہے تھے۔