مہاراشٹر کے ایک کسان کو کمبوڈیا کا سفر کرنے پر مجبورکیا گیا اور ایک لاکھ روپے کے قرض کے طور پر اپنا گردہ بیچنا پڑا اور 10،000 روپے یومیہ سود کی وجہ سے اس کا قرض 74 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔ کسان نے ایک لاکھ روپے کا قرض لیا۔ جو سود، پرسود بڑھ کر 74 لاکھ روپئے تک پہنچ گیا۔ مقروض کسان کو قرض کی ادائیگی کےلئے اپنا گردہ فروخت کرنے پر مجبور کیا گیا۔
ایک لاکھ کا قرض ہوا 74 لاکھ
مہاراشٹر کے ضلع چندر پور کےکسان روشن سداشیو نے ڈیری فارم قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے اس نے نجی افراد سے ایک لاکھ روپے قرض لیا۔ زیادہ شرح سود پر لیے گئے قرضوں پر سود ادا کرنے کے لیے اس نے دوسرا قرض لیا۔ اس طرح جملہ قرض بڑھ کر 74 لا کھ ہو گیا۔ قرض داروں کی طرف سے رقم ادا کرنے کےلئے دباؤ بڑھ گیا۔
گھر، زرعی زمین،ٹریکٹر اور قیمتی سامان فروخت
چنانچہ سداشیو نے قرض ادا کرنے کے لیے اپنی زرعی زمین، ٹریکٹر اور گھر میں موجود قیمتی سامان بیچ دیا۔
8 لاکھ میں گردہ فروخت
تاہم، چونکہ قرض ابھی باقی تھا، قرض دینے والے نے اسے مجبور کیا کہ وہ اسے کمبوڈیا لے جائے اور اس کا گردہ 8 لاکھ روپئے فروخت کر دے۔ ایک ایجنٹ کے ذریعے وہ کولکتہ گیا، میڈیکل ٹیسٹ کروایا اور وہاں سے کمبوڈیا جا کر اپنا گردہ بیچ دیا۔
خاندان کےساتھ خود سوزی کی دھمکی
کوڈے نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی، جس سے اس کی ذہنی اور جسمانی تکلیف بڑھ گئی۔ اس نے اب کہا ہے کہ اگر اسے انصاف نہیں ملا تو وہ اور اس کا خاندان ریاستی حکومت کے ہیڈکوارٹر ممبئی میں منترالیہ کے سامنے خود سوزی کر لیں گے۔
ساہوکاروں کی شناخت
ساہوکاروں کی شناخت کشور باونکولے، منیش کلبندے، لکشمن اُرکوڈے، پردیپ باونکولے، سنجے بلارپورے اور لکشمن بورکر کے طور پر کی گئی ہے، سبھی برہما پوری شہر کے رہنے والے ہیں۔