Friday, October 17, 2025 | 25, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • گجرات میں بی جے پی کے تمام وزراء نے دیا استعفیٰ، جانیے کیا ہے وجہ؟

گجرات میں بی جے پی کے تمام وزراء نے دیا استعفیٰ، جانیے کیا ہے وجہ؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 16, 2025 IST

گجرات میں بی جے پی کے تمام وزراء نے دیا استعفیٰ، جانیے کیا ہے وجہ؟
گجرات کی سیاست سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ گجرات حکومت کی کابینہ میں وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کے علاوہ تمام وزراء نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ریاستی بی جے پی حکومت جمعہ کو کابینہ کی توسیع کرنے جا رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق گجرات کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب  17 اکتوبر جمعہ کومنعقد ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا ہے کہ گجرات کو جمعہ کو تقریباً 10 نئے وزیر مل سکتے ہیں۔
 
کل کابینہ کی توسیع:
 
گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کی کابینہ میں جمعہ کی صبح 11:30 بجے توسیع کی جائے گی۔ گجرات کی موجودہ کابینہ میں وزیر اعلیٰ پٹیل سمیت 17 وزراء شامل ہیں۔ آٹھ کیبنٹ سطح کے وزراء ہیں جبکہ اتنے ہی ریاستی وزراء ہیں۔ ریاستی اسمبلی میں کل 182 اراکین ہیں، اور ایوان کی کل تعداد کا 15 فیصد یا 27 وزراء ہو سکتے ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں گجرات حکومت میں ریاستی وزیر جگدیش وشوکرما، مرکزی وزیر سی آر پاٹیل کی جگہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی یونٹ کے نئے صدر بنے۔ بھوپیندر پٹیل نے 12 دسمبر 2022 کو گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر دوسری بار حلف لیا تھا۔
 
کیوں لیا گیا یہ فیصلہ؟
 
 یہ اقدام اس لیے کیا گیا کیونکہ گجرات میں بی جے پی حکومت کابینہ کی توسیع کرنے جا رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، جمعہ کو دوپہر 12:39 بجے گجرات حکومت کے نئے کابینہ اراکین کا حلف برداری کا پروگرام منعقد ہوگا۔معلومات کے مطابق، گجرات کی بی جے پی حکومت کی کابینہ توسیع میں تقریباً 5 وزراء کو برقرار رکھے جانے کی توقع ہے، جبکہ کئی پرانے چہروں کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ میں 16 نئے چہروں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ دو خاتون رہنماؤں کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ نئی کابینہ میں تقریباً 20 سے 23 اراکین ہونے کی توقع ہے۔
 
پی ایم مودی کے ساتھ ہوئی تھی اہم میٹنگ:
 
حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے گجرات بی جے پی قیادت، جس میں وزیر اعلیٰ، صوبائی پارٹی صدر اور سینئر رہنما شامل تھے، کے ساتھ ایک طویل میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں کابینہ کی توسیع کے ساتھ ساتھ تنظیم میں نئے چہروں کو شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم مودی چاہتے ہیں کہ ذمہ داری سنبھالنے والے تمام نئے چہرے گجرات کی عوام سے جڑیں اور اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہی انہیں دیوالی کی مبارکباد دیں۔