Tuesday, September 02, 2025 | 10, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آئندہ ہفتہ کو حیدرآباد کا کریں گے دورہ، 6 ستمبر کو شوبھا یاترا میں ہوں گے شریک

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آئندہ ہفتہ کو حیدرآباد کا کریں گے دورہ، 6 ستمبر کو شوبھا یاترا میں ہوں گے شریک

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Sep 02, 2025 IST     

image
حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آئندہ ہفتہ 6 ستمبر کو حیدرآباد کا دورہ کر نے والے ہیں، جہاں وہ بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی کے زیر اہتمام گنیش وسرجن جلوس "شوبھا یاترا" میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
 
بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی میں امیت شاہ جلوس کے دوران چارمینار اور ایم جے مارکیٹ جنکشن پر موجود ہوں گے اور یہاں بھی خطاب کریں گے۔ اس جلوس کو شہر کی اہم ثقافتی تقریبات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جس میں لاکھوں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔

اس سال حیدرآباد میں 1.4 لاکھ بڑے گنیش کی مورتیوں، 1 لاکھ بھگوا جھنڈے لہرائے گئے ہیں:

کمیٹی کے جنرل سکریٹری Dr Ravinutala Shashidhar نے بتایا کہ اس سال حیدرآباد میں 5 فٹ یا اس سے زیادہ کی تقریباً 1.4 لاکھ گنیش مورتیاں نصب کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پورے شہر میں ایک لاکھ بھگوا جھنڈے لہرائے گئے ہیں، جس سے تہوار کے ماحول کو مزید شاندار بنایا گیا ہے۔ اس دوران کئی سنت اور مذہبی گرو بھی مختلف بستیوں اور پنڈالوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

اس دوران امیت شاہ بی جے پی لیڈروں سے بھی کریں گے ملاقات:

امیت شاہ کے دورے کے دوران، وہ ریاستی بی جے پی لیڈروں سے ملاقاتیں کریں گے اور سیاسی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنے کی بھی توقع کرتے ہیں۔ آئندہ انتخابات کے پیش نظر اس دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس تقریب کے پیش نظر حیدرآباد میں 25 ہزار پولیس اہلکار تعینات:

اس بڑی تقریب کے پیش نظر حیدرآباد پولیس نے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ جلوس کے پرامن اور محفوظ طریقے سے گزرنے کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں تقریباً 25,000 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔