Friday, May 09, 2025 | 11, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • امیت شاہ چچا آئے، انہوں نے بھی کہا کہ نتیش کمار ہی وزیراعلیٰ کا چہرہ ہوں گے: نشانت کمار

امیت شاہ چچا آئے، انہوں نے بھی کہا کہ نتیش کمار ہی وزیراعلیٰ کا چہرہ ہوں گے: نشانت کمار

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 15, 2025 IST     

image
بہار انتخابات کو لے کر آج دہلی میں بحث ہوئی۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو آج دہلی پہنچے اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی سمیت کئی لیڈروں سے بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق  اس دوران اس بات پر بھی بحث ہوئی کہ  اتحاد میں وزیر اعلیٰ کا چہرہ کون ہوگا؟جب تیجسوی  سے میڈیا نے   یہ سوال پوچھا کہ سی ایم کا چہرہ کون ہوگا تو تیجسوی نے اس پر کھل کر جواب نہیں دیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں مہا گٹھ بندھن کی میٹنگ ہونے والی ہے۔اور  عوام ہمارے ساتھ ہے ،سرکار ہماری بنے گی۔
 

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے نشانت نے  بھی کی اپیل:

وہیں پٹنہ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے نشانت نے بھی اپنے والد کی قیادت میں الیکشن لڑنے کی اپیل کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی ایم نتیش کمار کے بیٹے نشانت نے کہا،  جب امت شاہ چچابہار آئے تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ والد(نتیش کمار)ہی وزیراعلیٰ کا چہرہ ہوں گے۔پھر سمراٹ چودھری نے یہ بھی کہا کہ نتیش کمار 15-15 سال سے ہمارے ساتھ ہیں۔
 
 

سیاست میں انٹری کے سوال پر نشانت نے  کیا کہا؟

سیاست میں انٹری کے سوال پر نشانت نے کہا کہ ہم آپ لوگوں سے والد کی قیادت میں این ڈی اے حکومت بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔اسکے علاوہ  تیجسوی یادو کے اس الزام پر کہ سی ایم نتیش کمار بیمار ہیں، نشانت کمار نے کہا کہ ان کے والد بالکل ٹھیک ہیں۔این ڈی اے کی طرف سے مسلسل یہ نعرہ لگایا جا رہا ہے کہ اس بار این ڈی اے 225 سیٹیں جیتے گی، اس پر نشانت کمار نے کہا کہ بہار کے لوگوں سے اپیل ہے کہ 2010 میں این ڈی اے نے جتنی سیٹیں جیتی تھیں، اس سے زیادہ سیٹیں جیتیں۔