مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے جموں میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ امیت شاہ نے پانی کی فراہمی اور صحٹ کےمحکموں کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب کےبعد پیدا ہونےوالی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے اپنی بھرپور کوشیش کریں۔ انھوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے متاثرہ لوگوں کو بروقت امدا فراہم کرنے کےلئے عہد کی پابند ہیں۔ حکومت جلد حالات کو بہتر بنانے اور بحالی کو یقینی بنانے کے لئے مالی اور تکنیکی مدد کےساتھ ساتھ فوری ریلیف فراہم کرےگی۔
جموں وکشمیرمیں سیکورٹی کا جائزہ
جموں و کشمیر کے سیکورٹی منظرنامے کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے شری امرناتھ جی یاترا ، 2025 کو پرامن طریقے سے منعقد کرنے کے لیے یو ٹی انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف صفر رواداری کی پالیسی پر زور دیا ۔ انہوں نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چوکس رہنے اور مربوط طریقے سے کام کرنے کی ہدایت کی ۔
سیکورٹی فورسز کی خدمات کی ستائش
امت شاہ نے جموں و کشمیر کے حالیہ سیلاب میں راحت اور بچاؤ کے کام میں تمام سیکورٹی فورسز کے ذریعے ادا کیے گئے اہم کردار کو سراہا جس نے بہت سی جانیں بچانے میں مدد کی ہے ۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں سی اے پی ایف کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا ، مرکزی داخلہ سکریٹری ، ڈائریکٹر (آئی بی) چیف سکریٹری اور جموں و کشمیر کے ڈی جی پی ، سی اے پی ایف کے سربراہان اور دیگر سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔
سیلاب اور لینڈ سلائنڈ سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ
اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں کا دورہ کیا اور بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے منگو چَک گاؤں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور توی پل، بکرَم چوک میں موجود شیو مندر اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کا معائنہ کیا۔دورے کے بعد، وزیر داخلہ نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، مرکزی اور یو ٹی حکومت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیر داخلہ نے حالیہ حادثات میں ہونے والی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں، پہلے دن سے ہی، وزیر اعظم نریندر مودی نے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ سے مسلسل رابطہ کیا اور حکومتِ ہند نے ریسکیو کارروائیوں میں اپنی تمام طاقت لگائی۔
سیاسی جماعتوں کا رد عمل
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پر سیاسی جماعتوں نے رد عمل ظاہر کیا۔ پی ڈی پی نے کہا کہ اگر 2014 کے سیلاب کے بعد پیش کیے گئے پروجیکٹس کی منظوری دی گئی ہوتی تو آج اتنی جانیں ضائع نہ ہوتیں۔ جبکہ بی جے پی نے توقع ظاہر کی ہے کہ دورے کے اختتام پر وزیرِ داخلہ سیلاب زدگان کے لیے کسی بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔
این سی ترجمان تنویر صادق نے آج کہا کہ جس طرف کی تباہی جموں میں ہوئی ہے ۔امید کرتے ہیں کہ مرکز کی طرف سے کسی بڑی راحت پیکیج کا اعلان کیا جائے گا ۔ سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے رہتے تنویر نے کہا کہ اس بات پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ، بادَل پھٹنے کے واقعات میں اچانک اضافہ کیسے ہوا۔