Saturday, December 20, 2025 | 29, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • اطہر ماب لنچنگ: پولیس نے مقتول کے خلاف شروع کی تفتیش،چوری کے الزامات

اطہر ماب لنچنگ: پولیس نے مقتول کے خلاف شروع کی تفتیش،چوری کے الزامات

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Dec 20, 2025 IST

اطہر ماب لنچنگ: پولیس نے مقتول کے خلاف شروع کی تفتیش،چوری کے الزامات
بہار کے نوادہ ضلع کے روہ بلاک کے بھٹہ گاؤں میں حال ہی میں محمد اطہر نامی گلی فروش کو مار مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد مسلم کمیونٹی کے ارکان اور اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں نے بہار حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ان پر چوری کا الزام لگایا گیا ہے۔
 
پولیس وائرل ویڈیو کی چوری کے زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔ 20 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر چوری کا سامان ادھر ادھر بکھرا دکھایا گیا ہے اور اطہر پر چوری کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے ۔
 
واضح رہے کہ اطہر حسین کو 5 دسمبر کی رات کچھ لوگوں نے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ اپنے مرنے سے قبل دیے بیان میں محمد اطہر نے کہا کہ ملزم نے اسکے کپڑے اتارے، اس کے مذہب کی شناخت کی اور پھر اس کے جسم کو گرم لوہے سے جلا دیا۔
 
ملزمان نے چمٹا لگا کر محمد اطہر کے کان کاٹ ڈالے۔ آخرکار وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس موت نے مسلم کمیونٹی اور ان کے خاندان میں غم اور غصے کو جنم دیا۔ 6 دسمبر کو اطہر کی اہلیہ شبنم نے 10 نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے اس معاملے میں کل 11 لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں پانچ نامزد اور چھ نامعلوم افراد شامل ہیں۔