Saturday, December 20, 2025 | 29, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ٹرین کے سفرمیں نوبیاہتا جوڑے کی موت کا نیا موڑ۔۔۔

ٹرین کے سفرمیں نوبیاہتا جوڑے کی موت کا نیا موڑ۔۔۔

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Dec 20, 2025 IST

ٹرین کے سفرمیں نوبیاہتا جوڑے کی موت کا نیا موڑ۔۔۔
تلنگانہ کے ضلع یادادری بھواناگیری میں مچھلی پٹنم ایکسپریس سے نوبیاہتا جوڑے کے گرنے کر موت ہونے کے واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ میاں بیوی کا جھگڑا ان کی موت کا باعث بنا۔ ایک ساتھی مسافر کی طرف سے لی گئی ویڈیو اس معاملے میں اہم بنیاد بن گئی ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق  آندھرا پردیش کے پاروتی پورم مانیم ضلع سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کوراڈا سمہاچلم  اور 19 سالہ بھوانیکی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ وہ حیدرآباد کے جگت گیری گٹہ کے رہنے والے ہیں اور وجئے واڑہ میں اپنے رشتہ داروں کے گھر جانے کے لیے جمعرات کی رات سکندرآباد سے   مچھلی پٹنم ایکسپریس میں سوار ہوئے۔
 
 ویڈیو میں دیکھا جارہا ہےکہ سفر کے دوران دونوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔  ٹرین  میں سفر کرنے والے ایک ساتھی مسافر نے اپنے فون پر  ویڈیو  ریکارڈ کی۔  شوہر اپنی  ناراض  بیوی  کو  منانے کی کوشش کر تا دیکھا گیا ۔بھوانی،  جھگڑے کے بڑھتے ہی لمحہ بھر کے لیے مشتعل ہو گئی، چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ یہ دیکھ کر خوف زدہ سمہاچلم نے بھی اس کے پیچھے  ٹرین  سے چھلانگ لگا دی اور دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
 
جمعہ کی صبح ونگا پلی-الیرو ریلوے لائن پر ایک ٹریک مین نے لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ اگرچہ ابتدائی طور پر اسے حادثہ تصور کیا جا رہا تھا لیکن اصل معاملہ ایک مسافر کی ویڈیو شواہد سے سامنے آیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ صرف دو ماہ سے اکٹھے رہنے والے جوڑے کی اچانک موت نے دونوں خاندانوں کو گہرے دکھ سے بھر دیا ہے۔
 
ریلوے پولیس کے مطابق، آندھرا پردیش کے پاروتی پورم منیام ضلع کے راؤپلی کا رہنے والا کوراڈا سمہاچلم (25) حیدرآباد میں ایک کیمیکل کمپنی میں کام کرتا ہے۔ سمہاچلم کی شادی دو ماہ قبل منیم ضلع کے انکاوارم گاؤں کی رہنے والی بھوانی (19) سے ہوئی تھی۔