آسٹریلیا نے 11 سے 15 جون تک لارڈز گراؤنڈ میں کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) فائنل 2025 کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹ کمنز آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔ پیٹ کمنز کی کپتانی میں 15 رکنی ٹیم تیار کی گئی ہے جس میں کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ نئے چہروں کو بھی موقع ملا ہے۔اس ٹیم میں اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، ناتھن لیون اور مارنس لیبوشین جیسے بڑے نام شامل ہیں۔برینڈن ڈوگیٹ کو جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے خلاف اس اہم میچ کے لیے ریزرو کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
جوش ہیزل ووڈ فٹ :
پیٹ کمنز کو آسٹریلوی ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ کمنز اور ہیزل ووڈ ان چوٹوں سے صحت یاب ہوچکے ہیں ۔سال کے شروع میں سری لنکا کے دورے اور چیمپئنز ٹرافی سے انہیں باہر رکھا گیا، دونوں نے آئی پی ایل میں واپسی کی۔ تاہم ہیزل ووڈ کو بھی آئی پی ایل میں پریشانی کا سامنا تھا اور انہوں نے آخری چند میچ نہیں کھیلے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اب مکمل طور پر فٹ ہیں۔
ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم:
پیٹ کمنز (کپتان)، سکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، بیو ویبسٹر۔ساتھ بتا دیں کہ فائنل میچ 11 جون سے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔کینگرو ٹیم نے آخری ڈبلیو ٹی سی فائنل ٹائٹل بھارتی کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر جیتا تھا۔ کمنز اس وقت ٹیم کے کپتان تھے۔