Wednesday, December 17, 2025 | 26, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • اکشر پٹیل ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر، شہباز احمد کو ملا موقع

اکشر پٹیل ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر، شہباز احمد کو ملا موقع

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 16, 2025 IST

 اکشر پٹیل ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر، شہباز احمد کو ملا موقع
ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پانچ میچوں کی T20 سیریز کا تیسرا میچ اتوار، 14 دسمبر 2025 کو ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم دھرم شالہ میں کھیلا گیا۔ ٹیم انڈیا نے اس میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے تیسرا T20 جیت کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کی۔ سیریز کا اگلا میچ بدھ 17 دسمبر کو لکھنؤ کے ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے، جس سے قبل بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک اپ ڈیٹ فراہم کیا۔
 
دراصل اسٹار آل راؤنڈر اکشر پٹیل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ اکشر پٹیل بھی دھرم شالہ میں پلیئنگ الیون میں سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ بی سی سی آئی نے ایک اپ ڈیٹ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ خرابی صحت کے باعث سیریز کے بقیہ دو میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ تاہم، وہ لکھنؤ میں ٹیم کے ساتھ ہیں، جہاں ان کا مزید طبی معائنہ کیا جائے گا۔
 
شہباز احمد کو ٹیم انڈیا میں موقع ملا
 
بنگال کے آل راؤنڈر شہباز احمد کو اکشر پٹیل کی جگہ ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل شہباز بھارت کے لیے تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں لیکن بلیو جرسی میں ان کا آخری میچ ستمبر 2023 میں افغانستان کے خلاف تھا، وہ اب تک بھارتی ٹیم کے لیے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دو بلے بازوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔ تاہم انہیں ابھی تک بلے بازی کا موقع نہیں ملا۔
 
جسپریت بمراہ کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں
 
بی سی سی آئی نے ابھی تک اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ فراہم نہیں کیا ہے۔ بمراہ دھرم شالہ میں ٹیم کے ساتھ نہیں تھے کیونکہ وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سےاپنے گھر واپس آگئے تھے۔ ان کی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں ابھی تک کوئی آفیشل اپ ڈیٹ نہیں ہے۔ ہرشیت رانا نے بمراہ کی غیر موجودگی میں تیسرا T20 انٹرنیشنل کھیلا۔
 
جنوبی افریقہ کے خلاف آخری دو میچوں کے لیے ہندوستانی اسکواڈ
 
سوریہ کمار یادو (کپتان) گل (نائب کپتان) ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، دوبے، جیتیش شرما، سنجو سیمسن ، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، واشنگٹن سندر، شہباز احمد