Tuesday, September 02, 2025 | 10, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • آذربائیجان کا الزام: بھارت نے مکمل رکنیت کی درخواست روک دی، پاکستان کے تعلقات کو وجہ قرار دیا گیا

آذربائیجان کا الزام: بھارت نے مکمل رکنیت کی درخواست روک دی، پاکستان کے تعلقات کو وجہ قرار دیا گیا

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Sep 02, 2025 IST     

image
شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے پلیٹ فارم پر سفارتی کشمکش میں شدت آگئی ہے۔ آذربائیجان نے الزام لگایا ہے کہ ہندوستان نے اس کی مکمل رکنیت کی درخواست بلاک کردی ہے۔ یہ الزام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آذربائیجان کو پاکستان کا سب سے قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے اور اسے اکثر بھارت مخالف معاملات پر اس کے ساتھ کھڑا دیکھا گیا ہے۔ تاہم بھارت کی جانب سے اس دعوے پر ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
 
آذربائیجان چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس میں ایک ڈائیلاگ پارٹنر کے طور پر شامل ہوا۔ ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے اس درخواست کے حق میں حمایت کا اعادہ کیا لیکن ہندوستان نے اس کی مخالفت کی۔ رپورٹ میں ہندوستان کے موقف کو شنگھائی جذبے کے خلاف قرار دیا گیا اور الزام لگایا گیا کہ ہندوستان کا فیصلہ آذربائیجان کی پاکستان سے قربت سے جڑا ہوا ہے۔
 
 
اس دوران پاکستان نے بھی اپنے سفارتی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے حال ہی میں آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان سے بات چیت کی اور دونوں ممالک نے باہمی سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب حال ہی میں امریکہ کی ثالثی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ طے پایا ہے۔

پاکستان آرمینیا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے:

غور طلب ہے کہ پاکستان ایک عرصے سے آرمینیا کی مخالفت کر رہا ہے اور آذربائیجان کی حمایت میں کھڑا ہے۔ لیکن اب پاکستان آرمینیا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔