Saturday, January 17, 2026 | 28, 1447 رجب
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • مرکزی وزیر نتن گڈکری نے مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jan 17, 2026 IST

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی
مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی اتحاد کی جیت پر پارٹی قائدین پرجوش ہیں۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے  وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی۔ بی جے پی-شیو سینا اتحاد نے ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی سمیت 29 میونسپل کارپوریشنوں میں سے زیادہ تر میں بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی۔
 
میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی قیادت میں مہاراشٹر کی ترقی کی راہ مزید مضبوط ہو جائے گی۔ ایک فیس بک پوسٹ میں، انہوں نے فڑنویس، شندے، بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر چوہان، ریاستی وزیرِ محصولات چندرشیکھر باونکولے اور تمام پارٹی کارکنان کو مبارکباد دی۔
 
گڈکری نے کہا کہ وہ ریاست کے لوگوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی حکومت میں اپنا اعتماد بحال کیا۔ سینئر بی جے پی لیڈر نے مزید کہا کہ یہ جیت مہایوتی حکومت کو مزید رفتار فراہم کرے گی جو تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا، مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی قیادت میں، مہاراشٹر کی ترقی کے سفر کو مزید تقویت ملے گی۔
 
اس جیت کی خوشی سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی 
 
انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد اور محبت بی جے پی کا سب سے بڑا اثاثہ ہے اور اسے ان کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے جو بی جے پی یقینی طور پر کرے گی۔ نتن گڈکری نے کہا کہ یہ جیت ہمارے تمام کارکنوں کی انتھک محنت سے ہی ممکن ہوئی ہے۔ عوام کا اعتماد اور محبت ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ اس جیت کی خوشی کے ساتھ ساتھ ہماری ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ ہمیں لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور ہم ضرور کریں گے۔