Tuesday, November 18, 2025 | 27, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بہار میں حکومت سازی : وزیرداخلہ اور اسپیکر کو لیکر جےڈی یو اور بی جےپی میں رکسا کشی

بہار میں حکومت سازی : وزیرداخلہ اور اسپیکر کو لیکر جےڈی یو اور بی جےپی میں رکسا کشی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Nov 18, 2025 IST

 بہار میں حکومت سازی : وزیرداخلہ اور اسپیکر کو لیکر جےڈی یو اور بی جےپی میں رکسا کشی
نتیش کمارکی قیادت میں این ڈی اے اتحاد بہار میں حکومت بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ نتیش کمار20 نومبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں دسویں مرتبہ  بہار کے  وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ تاہم، مخلوط حکومت بننے کے بعد، وزرا کے قلمدانوں کی تقسیم اسپیکر، اور کس پارٹی کو وزارت داخلہ جیسے اہم عہدے ملیں گے؟ یہ جاننا دلچسپ ہے۔ 

 اسپیکر اور قلمدانوں کو لیکر رکسا کشی 

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنی پارٹی کے کسی فرد کو اسپیکر مقرر کرنے پر زور دے رہی ہے۔ اسی طرح وزارت داخلہ کے لیے جے ڈی (یو) اور بی جے پی کے درمیان رکسا کشی  چل رہی ہے۔ نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے نے 18ویں بہار اسمبلی انتخابات میں اقتدار برقرار رکھا۔ نتیش کی ٹیم نے دو مرحلوں کے انتخابات میں 202 سیٹیں جیت کر مہاگٹھ بندھن کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اس انتخاب میں، این ڈی اے اتحاد میں شامل بی جے پی نے 89 سیٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں، جب کہ جے ڈی (یو) 85 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان دونوں پارٹیوں کے لیڈر اسپیکر اور وزارت داخلہ کے  قلمدان  کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں،  کس کو کیا ملےگا ؟ یہ دیکھنا باقی ہے۔ چونکہ نئی حکومت کی  20 نومبر کو حلف برداری تقریب  ہے، اس لیے تجزیہ کار 19 نومبر تک ان دونوں  قلمدانوں  کے بارے میں وضاحت کی توقع رکھتے ہیں۔

 جے ڈی یو اور بی جےپی لیڈروں کی ملاقات 

حکومت سازی کی تیاریوں کے درمیان، جے ڈی (یو) لیڈر سنجے جھا اور لالن سنگھ نے دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ امت  شاہ، جے ڈی (یو) قائدین اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی اندرونی میٹنگ میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بدھ کو این ڈی اے حکومت سازی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 مہاگٹھ بندھن کو لگا جھٹکا، پی کے کوکیا مسترد

بہار کے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے اتحاد  سے  شکست کھا یا ا پوزیشن اتحاد مہاگٹھ بندھن، جو اقتدار میں آنا چاہتا تھا، کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دو مرحلوں میں 243 سیٹوں کے لیے ہوئے انتخابات میں نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے نے 202 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ مہاگٹھ بندھن سے مضبوط ہونے والے وزیراعلیٰ کے امیدوار تیجسوی یادو جیت گئے۔ لیکن اقتدار ان کے لیے ایک بار پھر خواب ہی رہا۔ ووٹروں نے پرشانت کشور کو مسترد کر دیا، جو انتخابی حکمت عملی سے لے کر ایک سیاسی رہنما تک سبقت حاصل کرنا چاہتے تھے۔ اب لوگوں نے چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی کو اپنا لیا ہے۔  بہار کےعلاقہ سیمانچل  کے عوام  نے  آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  کو 5 سیٹوں پر کامیاب بنایا ہے۔ اس بار بہار اسمبلی میں مسلم  اراکین کی تعداد گھٹ گئی ہے۔