چائی باسا: ہتک عزت کیس میں چائی باسہ عدالت نے راہل گاندھی کو ضمانت دے دی ہے۔ راہول گاندھی کے وکیل پرناو دریپا نے کہا کہ راہل گاندھی کے خلاف 2018 میں ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ہائی کورٹ نےراہل گاندھی کو 6اگست کو چائی باسا عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی ۔جس کے بعد راہل گاندھی آج عدالت میں پیش ہوئے ۔تاہم عدالت نے مشروط ضمانت دے دی ہے۔
شکایت کنندہ کے وکیل نے کیا کہا؟
پورے معاملے پر شکایت کنندہ کے وکیل ونود کمار ساہو نے کہا کہ عدالت نے راہل گاندھی سے پوچھا کہ آپ پر ایسے الزامات لگائے گئے ہیں، آپ نے ایسا بیان بی جے پی لیڈروں کے لیے دیا ہے۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔وکیل نے کہا کہ یہ بالکل غلط ہے۔ راہل گاندھی جیسے اپوزیشن لیڈر کو اس طرح جھوٹ بولنا مناسب نہیں ہے۔ ان کی تقریر اب بھی کانگریس کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ہم نے اسے عدالت میں جمع کرایا ہے۔ لیکن عدالت میں راہل گاندھی نے صاف انکار کیا کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ اب گواہی کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت نے ان کی ضمانت اس شرط پر دی ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں گے۔
امیت شاہ پرمتنازع تبصرہ کا الزام:
آپ کو بتاتے چلیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف مبینہ طور پر تبصرہ کرنے کے معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو 6 اگست کو چائی باسا میں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ذاتی طور پر پیش ہونا پڑا ۔ 2 جون کو راہول گاندھی نے خصوصی عدالت کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس میں انہیں 26 جون کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔تاہم راہل گاندھی کے وکیل نے ہائی کورٹ کو مطلع کیا تھا کہ ان کے موکل اس دن حاضر نہیں ہو سکیں گے اور اس کے بجائے ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ راہل کو 6 اگست کے بعد کی تاریخ دی جائے تاکہ وہ چائباسا عدالت میں حاضر ہوں۔ ہائی کورٹ نے ان کی درخواست منظور کر لی۔
کیا ہے معاملہ؟
دراصل، چائی باسا بی جے پی لیڈر پرتاپ کمار کٹیار نے 2018 میں چائی باسا میں منعقدہ ایک ریلی میں بی جے پی لیڈروں کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرے کرنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ایم پی نے اپنی عرضی میں ذکر کیا تھا کہ وہ (راہلگاندھی )پہلے ہی کیس کے اس مرحلے پر چائی باسا عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی عرضی دائر کر چکے ہیں۔ راہل گاندھی کی عرضی میں کہا گیا کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ اس دوران راہول گاندھی کے ساتھ سبودھ کانت سہائے، بننا گپتا وغیرہ موجود تھے۔