لالو یادوکے بیٹے تیج پرتاپ یادو اب پائلٹ بن کر ہوائی جہاز اڑائیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف فلائٹ ٹریننگ نے حال ہی میں ایک خط جاری کیا ہے، جس میں تیج پرتاپ یادو کو کمرشل پائلٹ (سی پی ایل) کورس میں داخلہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ تیج پرتاپ نے 2023-24 میں کمرشل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل) کورس میں داخلے کے لیے ایک انٹرویو دیا تھا اور وہ اس انٹرویو میں کامیاب رہے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف فلائٹ ٹریننگ نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی ہے جس میں تیج پرتاپ کا نام پانچویں نمبر پر ہے۔
تیج پرتاپ کا خواب پورا ہوگا:
تیج پرتاپ یادو کو جنرل زمرہ سے سی پی ایل کورس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اب وہ اس کورس میں باضابطہ داخلہ لے کر پائلٹ بننے کا خواب پورا کر سکتا ہے۔ سی پی ایل کورس کے لیے کل 20 نشستیں دستیاب تھیں، جن میں سے 18 امیدواروں کو مختلف زمروں سے منتخب کیا گیا ہے۔
تیج پرتاپ نے ویڈیو شیئر کیا تھا:
जो व्यक्ति हवाई जहाज उड़ाता है उसे अदृश्य में विश्वास करना चाहिए सर्वश्रेष्ठ पायलट दूसरों की तुलना में अधिक उड़ान भरते हैं; इसलिए वे सर्वश्रेष्ठ हैं।#IndiaPakistanWar #IndianAirForce #india #Bihar pic.twitter.com/U1C6nUnqWN
— Tej Pratap Yadav (@TejYadav14) May 12, 2025
تیج پرتاپ یادو نے کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ پائلٹ کی وردی میں نظر آئے تھے۔ اس ویڈیو کو دیکھیں تو ان کے پیچھے ایک حب الوطنی کا گانا چل رہا ہے اور وہ جہاز میں بیٹھا بھی نظر آرہا ہے۔
یاد رہے کہ لالو یادو نے تیج پرتاپ یادو کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تیج پرتاپ کی ایک خاتون کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئے تھے۔