بہاراسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔ بہار میں الیکشن دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلےمیں 6 نومبر کو پولنگ ہو گی۔ اور 11 نومبر کو دوسرے مرحلےمیں ووٹنگ ہوگی۔ اور 14 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔ انتخابی عمل 16 نومبر کو مکمل ہوگا۔
بہار میں رائے دہندوں کی تعداد 2.7 کروڑ سے زیادہ ، ہے جس میں فرسٹ ٹائم ووٹر 14 لاکھ ہیں۔ اس بار الیکشن کمیشن نے رایے دہندوں کےسہولت کے ایک پولنگ مرکز پر صرف 1200 سے ووٹرز رکھے ہیں۔ تاکہ بھیڑ نہیں ہو ۔ لمبی قطاریں نہ ہو۔200 پولنگ اسٹیشن میں گھوڑے۔ کچھ پولنگ اسٹیشن پرکشتیوں کا بھی استعمال کیا جائےگا۔ ہر پولنگ سینٹر بنیادی سہولت ہوگی ۔ بزرگوں کو خصوصی سہولت ہوگی۔ ہوم ووٹنگ کی سہولت بھی ہوگی ۔
17 نئے اقدامات
چیف ا لیکشن کمشنر نے کہا کہ 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات میں ووٹروں، سیاسی پارٹیوں اور تمام متعلقہ لوگوں کو ایک خوشگوار تجربہ ہوگا کیونکہ آزادانہ، منصفانہ اور پُر امن انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے 17 نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جو ملک بھر میں لاگو ہوں گے۔
بوتھ لیول ایجنٹ کی ٹریننگ ہوگی۔ ہر حلقہ اسمبلی میں چار سے 5 بی ایل او، کو بلایا جائے پولیس کی بھی ٹریننگ ہوگی۔
22سالوں بعد فہرست رائے دہی نظر ثانی کی گئی۔
پولنگ اسٹیشن سےپہلے موبائل جمع کرنے کی سہولت
ووٹر انفارمیشن سلپ میں تبدیلی۔ جعلی حروفوں میں تفصیل ہوگی۔40 ایپ تھے۔
اب مدر آف آل ایپ ۔eci.net۔، بہار سےشروع ہوگا۔
بی ایل او سے بات کرنے کی سہولت ہے +91 ایس ٹی ڈی کوڈ 1950 سے کال کر سکتےہیں۔
ویب کاسٹنگ سو فیصد پولنگ اسٹیشن میں لاگو کر دیا گیا ہے۔
243 مبصر : جس میں38 عوامی مبصر اور67 اخراجات کے مبصرہیں۔
8.5 پولنگ اہلکار
بہار الیکشن کو مدر آف آل الیکشن کہا جاتا ہے۔ بہار الیکشن کےلئے8.5 لاکھ پولنگ اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جس میں 2.5لاکھ پولیس افیسر ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کی جائے گی اور بہار میں پہلی بار ایسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں جب ووٹر، ووٹ ڈالنے جائیں گے تو اُنھیں EVM پر امیدواروں کے نام اور اُن کے کلر فوٹو دکھیں گے۔ پہلی مرتبہ ووٹر سلپ پر ووٹروں کے نام بڑے حروف میں نظر آئیں گے تاکہ اُنھیں اپنی تفصیلات معلوم کرنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ ڈالنے والے اب پولنگ اسٹیشن کے باہری علاقوں تک اپنے موبائل فون لے جا سکیں گے، جو بہار الیکشن میں پہلی بار ہوگا۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر نے یہ بھی اعلان کیا کہ سیاسی پارٹیوں کو پولنگ اسٹیشن سے 100 میٹر دور پولنگ ایجنٹ بوتھ قائم کرنے کی اجازت ہوگی۔
انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق کا نفاذہوجائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تاریخوں کے اعلان کے بعد تمام جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم میں تیزی آئے گی۔ اس دوران عوام کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ آیا اس بار اقتدار میں کوئی بڑی تبدیلی آئے گی یا نتیش کمار اپنے تجربے کی بنیاد پر ایک بار پھر اقتدار کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ اس بار انتخابی مقابلہ سخت نظرآ رہا ہے۔ تمام سیاسی پارٹیوں انتخابی شیڈول کے اعلان سےپہلے ہی عوام کےدرمیان پہنچ چکےہیں۔ کانگریس کے ووٹ آدھیکا ر یاترا، نکالی ہے۔ پرشانت کشور، جن سوارج پارٹی، آر جےڈی، جے ڈی یو، لوک جن شکتی پارٹی، کل ہند مجلس اتحاد المسلمین عوام کےدرمیان ہیں۔ اور لالو پرساد کے بڑے بیٹے نے بھی پارٹی کا اعلان کیا ہے۔
بہار میں اسمبلی کی 243 سیٹیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ دو دنوں کے دوران، بہار کا دورہ کیا اور تمام سیاسی پارٹیوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے بعد، آج انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بہار اسمبلی کی مدت 22 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔