Thursday, July 17, 2025 | 22, 1447 محرم
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بہار اسمبلی انتخابات: سیاسی پارٹیاں تیاریوں میں مصروف، سی ایم نتیش کمار کا بڑا اعلان

بہار اسمبلی انتخابات: سیاسی پارٹیاں تیاریوں میں مصروف، سی ایم نتیش کمار کا بڑا اعلان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 17, 2025 IST     

image
بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی پارٹیاں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس دوران نتیش کمار حکومت نے بھی اپنے 20 سال کے اقتدار کو بچانے کے لیے تمام تر کوششیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ انتخابات سے قبل کئی اعلانات کر رہے ہیں۔ ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کرنے کے بعد اب نتیش کمار نے مفت بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔ نتیش کمار نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسکی جانکاری دی ہے۔
 
نتیش نے لکھا کہ ہم شروع سے ہی سب کو سستے داموں پر بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اگست 2025 سے یعنی جولائی کے مہینے کے بل سے ریاست کے تمام گھریلو صارفین کو 125 یونٹ تک بجلی کیلئے کوئی رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ نتیش کمار نے کہاکہ اس سے ریاست کے کل 1 کروڑ 67 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ تین سالوں میں ان تمام گھریلو صارفین سے رضامندی لے کر ان کے گھروں کی چھتوں یا قریبی عوامی مقام پر سولار پاور پلانٹس لگا کر فوائد حاصل کیے جائیں گے۔ 
 
اس دوران کانگریس نے الزام عائد کیاکہ 20 سال بعد جب انتخابات میں شکست کا خوف پید اہوگیا ہے تو نتیش کمار مفت کی ریوڑیاں بانٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کانگریس کے سیئنر لیڈر سریند راجپوت نے کہاکہ نتیش کمار 20 سال سے بہار کے چیف منسٹر ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک ایک یونٹ بھی مفت بجلی نہیں دی اب انہیں اپنی شکست دکھائی دے رہے ہی تو ایسے میں انہوں نے عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے نیا اعلان کردیاہے۔ سریندر راجپوت نے کہاکہ بہار کی عوام سب جانتی ہے اور وہ اپنا ووٹ حقیقی لیڈروں کے حق میں استعمال کرے گی۔