• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے کزن کا قتل، پارکنگ پر جھگڑا، 2 ملزمان گرفتار

بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے کزن کا قتل، پارکنگ پر جھگڑا، 2 ملزمان گرفتار

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 08, 2025 IST     

image
 
نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے کزن آصف قریشی کو دہلی کے علاقے نظام الدین میں پارکنگ کے تنازع پر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسکوٹی پارکنگ پر معمولی تنازعہ بڑھ گیا اور ملزمان نے ہما قریشی کی کزن کو قتل کردیا۔ پولیس نے قتل کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
 
یہ واقعہ جمعرات کی رات دیر گئے پیش آیا:
 
آصف قریشی کی عمر 42 سال تھی اور وہ چکن سپلائی کرتا تھا۔ معلومات کے مطابق، نظام الدین تھانہ علاقہ کے جنگ پورہ بھوگل بازار کی گلی میں جمعرات کی دیر رات پارکنگ کو لے کر جھگڑا ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ دو نوجوانوں نے آصف کے گھر کے سامنے اپنی اسکوٹی کھڑی کی تھی۔ آصف نے انہیں اسکوٹی کھڑی کرنے سے انکار کردیا۔ اس بات پر جھگڑا بڑھ گیا اور دونوں نے آصف پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ حملے میں آصف بری طرح زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آصف کو مردہ قرار دے دیا۔
 
آصف کی بیوی نے کیا کہا؟
 
متوفی کی اہلیہ نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ملزم کی اس کے شوہر سے پارکنگ کے تنازع پر لڑائی ہوئی تھی۔ آصف کام سے گھر واپس آیا تو پڑوسی کا اسکوٹر گھر کے سامنے کھڑا تھا۔ آصف نے پڑوسیوں کو اسکوٹر ہٹانے کا کہا لیکن انہوں نے اسکوٹر ہٹانے کے بجائے گالی گلوچ شروع کر دی اور تیز دھار ہتھیار سے آصف کو زخمی کر دیا۔ اہل خانہ آصف کو ہسپتال لے گئے جہاں وہ دم توڑ گیا۔
 
ہما قریشی کا دہلی کنکشن:
 
آپ کو بتاتے چلیں کہ ہما قریشی دہلی کی رہنے والی ہیں۔ وہ یہیں پیدا ہوئی اور پرورش پائی۔ اس نے دہلی یونیورسٹی کے گارگی کالج سے بھی تعلیم حاصل کی ہے۔ لیکن وہ اداکاری میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے ممبئی آئی تھیں۔ ان کے والد سلیم قریشی ریسٹورنٹ چلاتے ہیں۔