• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • کیرلہ میں پانچ ہفتوں سے پھنسےبرطانوی لڑاکا طیارہ نے بھری اڑان

کیرلہ میں پانچ ہفتوں سے پھنسےبرطانوی لڑاکا طیارہ نے بھری اڑان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 22, 2025 IST     

image
کیرالہ کے ترواننت پورم ہوائی اڈے پر گزشتہ پانچ ہفتون سے پھنسے  برطانوی F-35Bلڑاکا طیارےنے آج منگل کو اڑان بھری۔ طیارہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے جس میں طیارہ ٹیک آف کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے 14 جون سے ترواننت پورم میں کھڑا تھا ۔ ہندوستانی اور برطانوی ماہرین کی ٹیم اسے ٹھیک کرنے میں لگی ہوئی تھی۔
 
جہاز کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی تھی:
 
برطانوی رائل نیوی کےF-35Bطیارے میں ہائیڈرولک مسئلہ پیدا ہو گیا تھا۔ اس سے قبل برطانوی بحریہ کی 30 رکنی ٹیم اور برطانوی انجینئروں کی ایک ٹیم طیارے کی مرمت کے لیے کیرالہ پہنچی تھی، لیکن وہ ناکام رہے۔ اس کے بعد برطانیہ کے تکنیکی ماہرین کی ایک ٹیم نے طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کو دور کیا اور اسے پیر کو اڑان بھرنے کا گرین سگنل دے دیا۔ ماہرین میں طیارے بنانے والی کمپنی کے ماہرین بھی شامل تھے۔
طیارےنے بھری اڑان:
 
طیارہ کیرالہ کیسے پہنچا؟
 
ترواننت پورم ہوائی اڈے پر کھڑا ہوائی جہاز HMS پرنس آف ویلز کیریئر سٹرائیک گروپ کا حصہ ہے۔ ہوائی جہاز نے 14 جون کو برطانوی طیارہ بردار بحری جہاز سے کیرالہ کے ساحل سے تقریباً 100 ناٹیکل میل کے فاصلے پر اڑان بھری تھی۔ یہ طیارہ بحر ہند میں ایک مشترکہ بحری مشق میں حصہ لے رہا تھا۔ آسٹریلیا جاتے ہوئے، طیارہ تکنیکی وجوہات کی بنا  پر اپنے اڈے پر واپس نہیں جا سکا اور ترواننت پورم کو ایک ہنگامی پیغام بھیجا جس میں لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی، جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے اتفاق کیا۔