Wednesday, July 23, 2025 | 28, 1447 محرم
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • راجستھان کے بیکانیر میں سڑک حادثہ۔دو،کاروں کی ٹکرمیں 5 افراد ہلاک4 زخمی

راجستھان کے بیکانیر میں سڑک حادثہ۔دو،کاروں کی ٹکرمیں 5 افراد ہلاک4 زخمی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 22, 2025 IST     

image
راجستھان کے بیکانیر میں بیتی رات دو، کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہ حادثہ بیکانیر کے سری ڈْنگر گڑھ میں سکھوال اپوان کے قریب بجے نیشنل ہائی وے 11 پر پیش آیا۔اس تصادم میں   پیر کی رات دیر گئے دونوں کاریں بکھر گئیں۔ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ اندر پھنسے زخمیوں کو نکالنے کے لیے گاڑیوں کو کاٹنا پڑا۔ موقع پر پہنچی پولیس کو سڑک پر لاشیں بکھری ہوئی ملی۔ حادثے میں 4 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ایک زخمی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حادثے میں5کی موت 

بتایا جا رہا ہے کہ 4 لوگ کھٹوشیام  مندر کےدرشن  کر کے واپس آ رہے تھے۔ اس حادثہ میں ان سب کی موت ہوچکی ہے۔ آس پاس کے لوگوں کے مطابق حادثے میں دونوں کاریں مکمل طور پر  تباہ  ہو  گئیں۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ گاڑی کے شیشے ٹوٹ کر سڑک پر گر گئے۔ انہوں نے بتایا کہ کاروں میں پھنسی لاشوں کو نکالنے کے لیے ان کو کاٹنا پڑا۔ ایک لاش اتنی بری طرح پھنسی ہوئی تھی کہ اسے نکالنے میں تقریباً ایک گھنٹہ لگا۔

کھٹوشیام سے واپسی کےدوران حادثہ 

حادثے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس اور مقامی لوگوں کو سڑک پر ایک یا دو لاشیں ملیں۔ کچھ زخمی بھی سڑک پر پڑے پائے گئے۔ کار میں سوار ابھے سنگھ پورہ کے رہنے والے کرن، دنیش، مدن کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اسی دوران بگا کے رہنے والے منوج کی بیکانیر لے جاتے وقت موت ہو گئی۔ یہ تمام لوگ کھٹوشیام مندر کی زیارت کرنے گئے تھے۔ اس دوران دوسری کار میں بیٹھے ناپسر کے رہنے والے سریندر کمار کی بھی اس حادثے میں موت ہو گئی۔ اسی کار میں سفر کرنے والے ناپاسر کے رہنے والے سنتوش کمار، مالورام، جتیندر، لال چند شدید زخمی ہوگئے جنہیں پی بی ایم اسپتال ریفر کیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔