تلنگانہ میں وقفہ وقفہ سے بارش ہورہی ہے۔ حیدرآباد محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں میں تلنگانہ بھر میں طوفانی بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ اس سلسلہ میں ریاست کے چند اضلاع میں ریڈی الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کومارم بھیم آصف آباد ۔ منچریال ۔ نرمل ۔ پدا پلی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اسی طرح عادل آباد ۔ نظام آباد ۔ جگتیال۔ جے شنکر بھوپال پلی۔ ملگو۔ میں آرینج الرٹ جاری کردیا ہے۔
موسمی امراض میں اضافہ
مانسون کی بار ش سے گرمی سے راحت تو ملتی ہےلیکن موسمی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں جیسے کھانسی زکام ۔ بخار ۔ ڈینگو ۔ ملیریا ۔ سردرد بدن درد اور قئے دست وغیرہ موسمی وائرل بیماریوں کےلئے عوام زیادہ تر سرکاری اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں موسمی بیماریوں کےعلاج کےلئے ان دنوں سررونالڈ روس انسٹی ٹیوٹ یعنی فیوراسپتال حیدرآباد میں مریضوں کی بھیڑ دیکھی جارہی ہے منصف ٹی وی کی ٹیم نے اسپتال میں سہولتوں کاجائزہ لیا۔ اور مریضوں سے بات کرکے ان کے طبی مسائل جاننے کی کوشش کی ۔
While monsoon rains bring relief from the heat, they also usher in seasonal illnesses like coughs, colds, fever, dengue, malaria, headaches, body aches, and vomiting. @GHMCOnline@TelanganaCMO @swachhhyd#FeverHospital #MonsoonHealth #Hyderabad pic.twitter.com/ILPICGgobB
— Munsif TV India (@MunsifTVIndia) July 22, 2025
آبی ذخائر لبریز، فاضل پانی کا اخراج
مسلسل بارشوں کے باعث کرشنا ندی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔جس کے نتیجے میں سری سیلم ڈیم میں پانی کی سطح کافی حد تک بڑھ گئی ہے۔ حکام نے حفاظتی اقدامات کے تحت ڈیم کے گیٹ کھول کر فاضل پانی کا اخراج نیچے کی طرف چھوڑا دیا ہے۔جورالا ،اور سُنکے سولاپروجیکٹس سے سری سیلم کو روزانہ 1 لاکھ سے زائد کیوسیکس پانی موصول ہو رہا ہے۔ سری سیلم میں مکمل سطح آب آٹھ سو پچیاسی فٹ ہے، جبکہ موجودہ سطح 883 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔یہاں برقی کی پیداوار جاری ہے، اور سڑسٹھ ہزار تین سو چھیالیس کیوسیکس پانی کو ناگرجنا ساگرکی طرف چھوڑا جا رہا ہے۔