تلنگانہ محکمہ تعلیم نے تلنگانہ ٹیٹ 2025کے نتائج جاری کئے۔ 18 جون سے 30 جون تک ٹیٹ 2025کاامتحان منعقد ہوا تھا۔ امتحان میں جملہ 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد امیدواروں نےشرکت کی تھی۔ جس میں 33اعشاریہ 98 فیصد امیدوار کامیاب ہوے ہیں۔ تلنگانہ محکمہ تعلیم کی سکریٹری یوگیتا رانا نے نتائج جاری کئے۔ پیپر ون میں 47 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ جسمیں 29 ہزار سے زائد امیدوار کامیاب ہوے ہیں۔
#Hyderabad---#Telangana TET results out!
— NewsMeter (@NewsMeter_In) July 22, 2025
Education Secretary Yogita Rana announced the Teacher Eligibility Test results on Tuesday.
The exams were held online from June 18-30 with 1.37 lakh candidates appearing.
#Telangana #TET #Results pic.twitter.com/uF87jWOXtS
امتحان میں شامل ہونے والے امیدوار اب اپنے ہال ٹکٹ نمبر اور تاریخ پیدائش کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری ویب سائٹ tgtet.aptonline.in سے اپنےا سکور کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ کوالیفائنگ نمبرز جنرل کے لیے 60فیصد، BC کے لیے 50فیصد، اور SC/ST/PwD امیدواروں کے لیے 40فیصد ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو اب تاحیات TG TET سرٹیفکیٹ ملے گا، جس سے وہ تلنگانہ بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتی کے اہل ہوں گے۔