Saturday, December 13, 2025 | 22, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • غزہ کی پٹی میں شدید طوفان: عمارتیں گرنے سے 11 فلسطینی جاں بحق، ہزاروں افراد بے گھر

غزہ کی پٹی میں شدید طوفان: عمارتیں گرنے سے 11 فلسطینی جاں بحق، ہزاروں افراد بے گھر

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 13, 2025 IST

غزہ کی پٹی میں شدید طوفان: عمارتیں گرنے سے 11 فلسطینی جاں بحق، ہزاروں افراد بے گھر
غزہ کی پٹی میں شدید طوفان کی وجہ سے عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والے 11 فلسطینیوں کی موت ہو گئی ہے۔ دیر البلاح میں الاقصیٰ شہداء اسپتال کے سامنے ایک پریس کانفرنس میں، گورنمنٹ میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل الثوبتہ نے بتایا کہ طوفان برون، جو جمعرات کو شروع ہوا تھا، تقریباً 1.5 ملین میں سے ایک چوتھائی سے زیادہ بے گھر افراد کو متاثر کیا ہے جو خیموں اور عارضی پناہ گاہوں میں رہائش پذیر ہیں۔
 
انہوں نے وضاحت کی کہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے تقریباً 13 عمارتوں کے ملبے تلے سے 11 فلسطینیوں کی لاشیں نکالیں جو جنگ کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں کا نشانہ بنے تھے اور بعد میں شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے منہدم ہوگئی تھیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیمیں اب بھی منہدم عمارتوں کے ملبے تلے ایک لاپتہ شخص کی تلاش کر رہی ہیں۔ انہوں نے شدید سردی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد کا ذکر نہیں کیا۔ غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ نے جمعہ کو طوفان کے باعث 14 فلسطینیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ کچھ طوفان کے اثرات کے نتیجے میں ہلاک ہوئے، جبکہ دیگر بارش کی وجہ سے مکانات اور عمارتوں کے جزوی یا مکمل گرنے سے ہلاک ہوئے۔ 
 
انہوں نے بتایا کہ خیمے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، 53,000 خیمے جزوی یا مکمل طور پر تباہ یا سیلاب میں ڈوب گئے ہیں۔ اس کے علاوہ خیموں کے اندر موجود ضروری سامان کے ساتھ ترپالوں اور پلاسٹک کے غلافوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ طوفان کے باعث  ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بے گھر ہونے والے لوگوں کے 27,000 سے زیادہ خیمے سیلاب میں بہہ گئے۔
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ  پٹی کے معاملے پر اہم بیان 
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ غزہ  پٹی کے معاملے پر ایک بڑا کام کر رہا ہے اور امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کی تیاری کر رہا ہے۔ انھوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کو عظیم قرار دیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ کے معاملے پر بھرپور کام کر رہے ہیں اور مشرقِ وسطیٰ میں حقیقی امن موجود ہے، جس کی حمایت 59 ممالک کر رہے ہیں اور یہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ممالک حماس یا لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ معاملہ کرنے کے لیے مداخلت کرنا چاہتے ہیں، لیکن فی الحال اس کی ضرورت نہیں  اور بعض ممالک نے مکمل طور پر مداخلت کی پیشکش بھی کی ہے۔