Saturday, December 13, 2025 | 22, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • ووٹ چوری پر کانگریس کا دہلی کے رام لیلا میدان میں اتوار کو پروگرام

ووٹ چوری پر کانگریس کا دہلی کے رام لیلا میدان میں اتوار کو پروگرام

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Dec 13, 2025 IST

  ووٹ چوری پر کانگریس کا دہلی کے رام لیلا میدان میں اتوار کو پروگرام
کانگریس پارٹی اتوار کے روز دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک بڑی عوامی ریلی منعقد کرکے مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف اپنی مہم کومزید تیز کر دیا ہے۔’ووٹ چوری‘ کے خلاف راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی مہم دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہے۔ مختلف ریاستوں کے کانگریس صدور نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں رام لیلا میدان پہنچیں اور’ووٹ چوری‘ کے خلاف مہم کا حصہ بنیں۔ کانگریس کے جواں سال اور تجربہ کار لیڈران سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغامات جاری کر اس مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کانگریس  قیادت کا کہنا ہےکہ وہ ہر گھر، ہر بوتھ تک جائیں گے۔

انتخابی دھاندلیوں کا الزام 

 دراصل پارٹی کاالزام ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پرحکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان ملی بھگت ہے، جسے عوام کے سامنے بے نقاب کیاجائے گا۔اس ریلی سے کانگریس صدرملکارجن کھرگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کے خطاب کرنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ پرینکا گاندھی واڈرا،کے سی وینوگوپال، جے رام رمیش اور سچن پائلٹ سمیت پارٹی کے کئی سرکردہ رہنماریلی میں شریک ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس کی سابق صدرسونیا گاندھی بھی اس موقع پر موجود رہ سکتی ہیں۔

55 لاکھ دستخط جمع کئے  

اس سے قبل ریلی سے قبل کانگریس کے سینئر رہنما پارٹی ہیڈکوارٹراندرابھون میں جمع ہوں گے اور وہاں سے بسوں کے ذریعے رام لیلا میدان روانہ ہوں گے۔اس سلسلے میں کانگریس کے جنرل سیکرٹری کے۔سی وینوگوپال نے بتایا کہ پارٹی نے ووٹ چوری کے خلاف ملک بھرمیں تقریباً55 لاکھ دستخط جمع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے ثبوتوں کے ساتھ یہ ظاہر کیا ہے کہ کس طرح ووٹوں میں ہیراپھیری کی جا رہی ہے اوریہاں تک کہ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ کواس معاملے پرکھلی بحث کاچیلنج بھی دیا،مگر تاحال اسکاکوئی جواب نہیں دیا گیا۔

 صدرجمہوریہ سےملاقات کا وقت طلب 

وینوگوپال کے مطابق کانگریس14 دسمبر کو اس مسئلے کواجاگر کرنے کے لیے ایک’وسیع پیمانے کی ریلی‘منعقدکر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ریلی کے بعدپارٹی نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی بھی درخواست دی ہے تاکہ5.5کروڑدستخطوں پرمشتمل یادداشت انہیں پیش کی جا سکے۔

سنسد اور سڑک تک احتجاج

بتا دیں کہ یہ ریلی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب چند دن قبل لوکس بھامیں انتخابی اصلاحات کولیکرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت بحث ہوئی تھی۔ خاص طور پر ووٹروں کی فہرست کے خصوصی گہرے نظرثانی (ایس آئی آر)اوردیگرمبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کے معاملے پر ایوان میں ماحول خاصا گرم رہا۔