• News
  • »
  • قومی
  • »
  • حکومت اور سی جے پی کا مذاکرات۔ دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ برقرار

حکومت اور سی جے پی کا مذاکرات۔ دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ برقرار

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 24, 2026 IST

حکومت اور سی جے پی کا مذاکرات۔ دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ برقرار
نیٹ پیپر لیک اور تعلیمی نظام کے خلاف سی جے پی کی قیادت میں احتجاج ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچتا دکھائی دے رہا ہے۔ حکومت اور کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔سونم وانگچک کی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم ہونے کے بعد سی جے پی  نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے ان کے بعض مطالبات پر مثبت اشارے دیے ہیں، تاہم مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے۔
 
سی جے پی کی طرف ایک بیان جاری کر کہا گیا کہ 20 جولائی کو پارلیمنٹ مارچ کے دوران طلبہ پر لاٹھی چارج کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے معاملے پر حکومت کا مؤقف پہلے کے مقابلے میں زیادہ مثبت دکھائی دے رہا ہے۔سی جے پی کے مطابق متاثرہ طلبہ اور ان کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کے معاملے پر بھی حکومت نے سنجیدگی ظاہر کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان مسائل پر حکومت کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، اور مودی حکومت نے جواب دینے کے لیے کل دوپہر تک کا وقت مانگا ہے۔
 
اس بیچ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے دوران مظاہرین اور سی جے پی کی طرف سے اٹھائے گئے تمام باتوں کو غور سے سنا۔ انہوں نے تین اہم مطالبات پیش کیے اور امتحانی اصلاحات کے لیے پانچ تجاویز پیش کیں۔ نڈا نے مزید کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں مکمل اپ ڈیٹ فراہم کرنے کے لیے کل دوپہر کو دوبارہ ملاقات کریں گے۔ جے پی نڈا نے مزید کہا کہ حکومت ان تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے اور مذاکرات کے اگلے مرحلے میں تفصیلی جواب دیا جائے گا۔ ان کے مطابق حکومت کا مقصد بات چیت کے ذریعے قابل قبول حل تلاش کرنا ہے۔
 
ابھینئے سرکا بڑا بیان 
 
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھینئے سر نے جے پی نڈا پر شدید تنقید کی۔ ابھینئے سر  نے کہا کہ جے پی نڈا وزیر صحت ہیں، لیکن وہ اپنے ہی محکمے کو سہی طریقے سے چلانے سے قاصر ہیں۔ ایسے میں انہیں تعلیمی معاملات پر بیان دینے کے بجائے صحت کے  شعبے میں پیدا ہونے والے بحران کی ذمہ داری لینی چاہیے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں تعلیم کے شعبے میں پیدا ہونے والے بحران کی ذمہ داری طے ہونی چاہیے اور اسی لیے دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے۔