Saturday, July 05, 2025 | 10, 1447 محرم
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • گوگل میپس کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے کارندی میں گرگئی۔ پانچ افراد معمولی زخمی

گوگل میپس کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے کارندی میں گرگئی۔ پانچ افراد معمولی زخمی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 05, 2025 IST     

image
مہاراشٹر کے ناگپور سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوانوں کو اس وقت معمولی چوٹیں آئیں جب وہ کارمیں سفر کر رہے تھے جب وہ ہفتہ کی اولین ساعتوں میں گوگل میپس پر دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تلنگانہ کی ندی میں گر گئے۔ یہ حادثہ جنگاؤں ضلع میں وڈلکونڈا چوراہے کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے جنگاؤں ایریا اسپتال منتقل کیا۔
 
ذرائع نے بتایا کہ نوجوان، تروپتی جا رہے تھے۔ سیدھے راستہ پر جانے کیلئے گوگل میپس کی مدد لی۔ گوگل میپس ذریعہ دکھائے گئے راستے پر چل رہا تھے اور گنو گوپہاڑ ندی پر ایک زیر تعمیر پل کو دیکھنے میں ناکام رہے۔ اورکار ندی میں گر گئی کیونکہ مبینہ طور پر اس جگہ پر کوئی انتباہی نشان یا رکاوٹیں نہیں تھیں۔اس طرح گوگل میپس کی مدد ان کے لئے رحمت کے بجائے زحمت ہوگئی۔
 
مقامی لوگوں نے بتایا کہ جنگاؤں۔حسن آباد روڈ پر پل کئی سالوں سے زیر تعمیر تھا اور اس سے قبل بھی اسی مقام پر کئی حادثات ہو چکے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر ماضی میں کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ جبکہ پولیس نے حال ہی میں گاڑیوں کو سڑک سے بھٹکنے سے روکنے کے لیے سڑک کے کنارے کو مٹی سے بھر دیا تھا، لیکن ہفتہ کو پیش آیا واقعہ مسلسل خطرے کو اجاگر کرتا ہے۔
 
اس تازہ ترین واقعے کے بعد، رہائشیوں نے ایک بار پھر مقامی حکام اور سڑک کے ٹھیکیداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مناسب انتباہی نشانات، رکاوٹیں لگائیں، اور مزید حادثات کو روکنے کے لیے پل کی تکمیل کو تیز کریں۔