Saturday, February 22, 2025 | 23, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • چیمپئنز ٹرافی 2025: سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا افغانستان ؟ جانئے کیا کہتے ہیں ماہرین

چیمپئنز ٹرافی 2025: سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا افغانستان ؟ جانئے کیا کہتے ہیں ماہرین

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 20, 2025 IST     

image
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد سیمی فائنل  پر بحث شروع ہو گئی ہے۔آج  بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ چل رہا  ہے ، میچ  کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے حیران کن پیش گوئی کر دی۔ آکاش چوپڑا کا ماننا ہے کہ افغانستان چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ ہم آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ افغانستان کی یہ ٹیم چند ماہ قبل 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کے بعد آرہی ہے۔
 

سیمی فائنل کی پیشن گوئی

 
بھارت بنگلہ دیش میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے آکاش چوپڑا نے کہا کہ ان کے مطابق افغانستان گروپ بی سے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب تجربہ کار کرکٹر محمد کیف جو کہ ان کے ساتھ کمنٹری میں بھی موجود تھے، نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ گروپ بی سے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔
 
اب تک چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں شامل ٹیموں کے درمیان ایک بھی میچ نہیں کھیلا گیا۔ اس گروپ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان شامل ہیں۔ افغان ٹیم کی بات کریں تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیم بننے سے قبل اس نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ون ڈے ورلڈ کپ ٹیبل میں وہ افغانستان، انگلینڈ اور سری لنکا جیسی بڑی ٹیموں سے اوپر تھا۔ 
 

گزشتہ 11 میچوں میں حیرت انگیز ریکارڈ

 
گزشتہ 11 ون ڈے میچوں میں افغانستان کی ٹیم کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ افغان ٹیم نے گزشتہ 11 ون ڈے میچوں میں سے 8 جیتے ہیں اور صرف دو بار ہاری ہے اور  ایک میچ ڈرا رہا ۔ اس عرصے کے دوران راشد خان اور محمد نبی جیسے تجربہ کاروں سے لیس افغانستان کی ٹیم نے زمبابوے، آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کو بھی شکست دی ہے۔