Saturday, November 08, 2025 | 17, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • اےپی: کُوپّم میں صنعتی انقلاب، ایک ہی دن میں 7 صنعتوں کا سنگ بنیاد

اےپی: کُوپّم میں صنعتی انقلاب، ایک ہی دن میں 7 صنعتوں کا سنگ بنیاد

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Nov 08, 2025 IST

اےپی: کُوپّم میں صنعتی انقلاب، ایک ہی دن میں 7 صنعتوں کا سنگ بنیاد
آندھراپردیش کےچیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے اپنے حلقہ اسمبلی  کپم کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے عملی طور پر ایک ہی دن میں سات بڑی صنعتوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان صنعتوں کے لیے 241 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے جس سے 2,203 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ یہ منصوبے 22,330 افراد کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر واضح کیا کہ اس کا مقصد کپم کو جو کبھی بہت پسماندہ علاقہ تھا، کو صنعتی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔

سات کمپنیوں میں بڑی کمپنیاں میں بھی شامل 

کپم حلقہ کے مختلف حصوں میں قائم کی جانے والی سات کمپنیوں میں ملک کی کچھ بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ آدتیہ برلا گروپ کا ہندالکو 586 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ٹیک آلات جیسے موبائل اور لیپ ٹاپ کے اجزاء کے لیے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرے گا۔ سریجا ڈیری 290 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایک مربوط ڈیری اور کیٹل فیڈ پلانٹ قائم کرے گی، ایس انٹرنیشنل 525 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے گرین فیلڈ ڈیری پروڈکٹس کمپلیکس قائم کرے گی، ایس وی ایف سویا 373 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ کوکنگ آئل مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرے گی۔ ان کے علاوہ مدر ڈیری 260 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے فروٹ جوس یونٹ قائم کرے گی، E-Rice EV 200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرے گی، اور Alip 27 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے خواتین کاروباریوں کے لیے ایک خصوصی پارک قائم کرے گی۔

اسپیس سٹی، ڈرون سٹی اور ایرو اسپیس سٹی کا منصوبہ 

سنگ بنیادرکھنے کے بعد چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ وہ ریاست میں صنعتوں کے قیام کے لیے مکمل تعاون فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ سنگل ونڈو سسٹم کے ذریعے صنعتوں کو فوری منظوری دے رہے ہیں اور مستقبل میں وہ اسپیس سٹی، ڈرون سٹی اور ایرو اسپیس سٹی قائم کرنے جا رہے ہیں۔ تمل ناڈو اور کرناٹک کے سنگم پر واقع کپم کی جغرافیائی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو سب سے زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔کسانوں اور خواتین کے لیے بڑے پیمانےپر ان صنعتوں کی آمد سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار ملے گا بلکہ مقامی کسانوں اور خواتین کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ سی ایم نے کہا کہ سریجا ڈیری روزانہ چار لاکھ لیٹر دودھ، مدر ڈیری فروٹ اور ایس وی ایف سویا مقامی فصل کی مصنوعات خریدے گی، جس سے ڈیری اور زرعی کسانوں کو منافع بخش قیمتیں ملیں گی۔

4000 خواتین کو روزگار

 چندرابابو نے کہا کہ Alipکی طرف سے خاص طور پر خواتین کے لیے بنائے جانے والے 'مہیلا شکتی بھون' کے ذریعے 4000 لوگوں کو روزگار اور تربیت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف اس سال دواکرا اور میپما ایسوسی ایشنز کی ایک لاکھ خواتین کو بطور کاروباری تربیت دینا ہے۔، چندرابابو نائیڈو نے خوشخبری سنائی کہ ان سات صنعتوں سے "ہم تاریخ کو ایک خاندان-ایک کاروبار، ایک خاندان-ایک AI ماہر کی پالیسیوں کے ساتھ دوبارہ لکھیں گے۔" 

مزید 8 کمپنیاں کی آمد

کمپنیوں کے علاوہ مزید 8 کمپنیاں جن میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ جلد ہی کپم میں 6,339 کروڑ روپے آئیں گے، جس سے 43 ہزار لوگوں کو روزگار کے اضافی مواقع فراہم ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کے ساتھ کپم بیٹری ٹیکنالوجی، طبی آلات اور فوڈ لاجسٹکس جیسے شعبوں میں ایک اہم مرکز بن جائے گا۔ 

سْپر سکس کے وعدے سْپرہٹ 

انہوں نے یقین دلایا کہ خشک سالی کو دور کرنے کے لیے ہنڈری-نیوا پانی کو 700 کلومیٹر دور سے ذخائر میں لایا گیا ہے اور اس سے پینے، آبپاشی اور صنعتی ضروریات کے لیے پانی کی کمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلاح و بہبود اور ترقی کو مربوط بنا کر سپر سکس کے وعدے سپر ہٹ ثابت ہوں گے اور عوام کا اعتماد برقرار رکھا جائے گا۔