• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • پنجاب حکومت نے ریاست بھر میں 200 نئے عام آدمی کلینک کھولنے کا کیا اعلان

پنجاب حکومت نے ریاست بھر میں 200 نئے عام آدمی کلینک کھولنے کا کیا اعلان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 04, 2025 IST     

image
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نےاعلان کیا کہ ریاستی حکومت ریاست بھر میں 200 نئے عام آدمی کلینک کھولے گی،تاکہ لوگوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔881 عام آدمی کلینکس کے لیے واٹس ایپ چیٹ بوٹ کے افتتاح کے موقع پر ایک پروگرام  سے خطاب کرتے ہوئے، بھگونت  مان نے کہا کہ یہ پنجاب میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے لیے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ یہ کلینکس اب واٹس ایپ چیٹ بوٹ سے منسلک ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کلینکس روزانہ تقریباً 70ہزار  مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور آج کے ڈیجیٹل دور میں چیٹ بوٹ مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں انقلابی تبدیلیوں کی توقع ہے۔

معلومات واٹس ایپ پر دستیاب ہوں گی:

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر کے نسخے کی متواتر یاد دہانیوں کے علاوہ رپورٹس، اگلی ملاقات کی تاریخ، شوگر اور بلڈ پریشر میں مبتلا بزرگ افراد، حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق معلومات بھی واٹس ایپ پر دی جائیں گی۔ اس سے مریضوں کو نسخے رکھنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی، وہ جب چاہیں موبائل پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ صحت علاج اور بیماریوں سے متعلق مکمل ڈیٹا اکٹھا کر سکے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اب کتے کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کا عام آدمی کلینک میں فوری علاج ہوگا۔

چار میڈیکل کالجوں کا ذکر:

'مکھیہ منتری سواستھیا یوجنا' کے تحت ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کے فائدے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ملک کی پہلی ریاست ہوگی جو ہر خاندان کو اتنی بڑی حد تک صحت کی حفاظت فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ریاست کے کپورتھلا، ہوشیار پور، سنگرور اور نوان شہر میں چار نئے میڈیکل کالج قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پروگرام میں موجود ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے عام آدمی کلینکس اور صحت کے اداروں کا دورہ کرکے اپنے قیمتی تجربے کو شیئر کریں۔ اس پروگرام میں چیف سکریٹری کے اے پی سنہا، ہیلتھ سکریٹری کمار راہل اور دیگر معززین موجود تھے۔