دہلی میں انتخابی مہم 3 فروری کو ختم ہوگئی۔ اب ووٹنگ 5 فروری یعنی کل ہے اور نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔ ادھر دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے کالکاجی سیٹ سے بی جے پی امیدوار رمیش بدھوری کے بیٹے پر بڑا الزام لگایا ہے۔ وزیر اعلیٰ آتشی نے بتایا کہ رمیش بدھوری کا بیٹا منیش بدھوری اپنے 3-4 لوگوں کے ساتھ جے جے کیمپ اور گری نگر (Giri Nagar)علاقے میں لوگوں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔ ہم نے شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے ان لوگوں پر کاروائی کی۔
اے این آئی سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ انتخابی مہم پیر کو ختم ہوگئی۔شام 6 بجے کے بعد Silence Period کے دوران، اسمبلی حلقہ میں کسی باہری شخص کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔ سی ایم آتشی نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ تغلق آباد کی ٹیم سے تعلق رکھنے والا رمیش بدھوری جے جے کیمپ میں لوگوں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ہم نے گری نگر کے علاقے میں رمیش بدھوری کے بیٹے منیش بدھوری کو 3-4 دیگر باہر کے لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا۔ میں نے انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ پولیس اسے لے گئی ہے، مجھے امید ہے کہ کارروائی کی جائے گی اور کالکاجی اسمبلی حلقہ کے رہائشیوں کے علاوہ کسی کو یہاں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وہیں اب سی ایم آتشی پر پلتوار کر تے ہوئے بی جے پی امیدوار رمیش بدھوری نے جوابی حملہ کیا ہے انہوں نے سی ایم آتشی سے کہا ہے کہ وہ کجریوال کی طرح شکست کے گھبراہٹ میں کچھ نہ کہیں ،اپنے مفادات کے لیے آئینی عہدے کے وقار کو داغدار نہ کریں ، میرے دو بیٹے ہیں، بڑا دہلی ہائی کورٹ میں وکیل ہیں۔اور چھوٹا بیٹا مکینیکل انجینئر ہے جو بیرون ملک ایک کمپنی کا نائب صدر ہے اور اس وقت وہیں مقیم ہے۔
شکست کی مایوسی سے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور جمہوریت پر یقین رکھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے آپ لائیو آئے تھے اور کسی کی تصویر دکھا کر اسے میش بدھوری کہہ رہے تھے اور آج آپ کسی اور کو منیش بدھوری کہہ رہے ہیں، انتخابی مہم اب ختم ہوچکی ہے اور اب عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس بار کالکاجی اسمبلی سیٹ سے رمیش بدھوری بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے آتشی کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں، جب کہ کانگریس کی طرف سے الکا لامبا میدان میں ہیں۔ عام آدمی پارٹی کو اپنی جیت کا یقین ہے۔ منیش بدھوری اس سے قبل دہلی کے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ نہیں ملا تھا، جس کے بعد اب انہیں اسمبلی کا ٹکٹ دے کر ایک اور موقع دیا گیا ہے۔