Friday, May 09, 2025 | 11, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ:پسماندہ طبقات کیلئے 42 فیصد ریزویشن بل کی ستائش،چیف منسٹر کا مثالی کارنامہ، کانگریس ایم پی کرن کمار ریڈی کا تاثر

تلنگانہ:پسماندہ طبقات کیلئے 42 فیصد ریزویشن بل کی ستائش،چیف منسٹر کا مثالی کارنامہ، کانگریس ایم پی کرن کمار ریڈی کا تاثر

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Mar 18, 2025 IST     

image
تلنگانہ اسمبلی میں 42 فیصد پسماندہ طبقات کے ریزرویشن بل کو پاس کیاگیا۔ اس پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سی کرن کمار ریڈی نے کہاکہ انتخابات سے پہلے کانگریس کی طرف سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیاجا رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کے دوران ہم نے جو وعدے کئے تھے اس میں مردم شماری بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس ملک میں پہلی بار جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے 42 فیصد ریزرویشن کو لاگو کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا ہے جو کانگریس پارٹی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح بی جے پی پورے ملک میں گذشتہ دس برسوں سے مرکزی اور ریاستوں پر حکومت کر رہی ہے اس نے کبھی بھی اس چیز کو نافذ نہیں کرنا چاہا ۔ لیکن کانگریس نے ایسا کردکھایاہے ۔ 
 

او بی سی کیلئے ریزرویشن بل کیاگیا پیش :

وہیں تلنگانہ اسمبلی میں او بی سی کیلئے ریزرویشن کا بل پیش کیاگیا۔ اس پر تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہاکہ راہول گاندھی نے اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران کمزور طبقات کے خلاف ہورہی ناانصافیوں کے خلاف جتنی آبادی اتنی حصہ داری کا جو اعلان کیاتھا اس پر ہم نے عمل کی تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اسمبلی میں بل پاس کیاہے اور اس پر عمل آوری کی پوری کوشش کریں گے۔ پونم پربھاکر نے کہاکہ ہم اس سلسلہ میں کل جماعتی وفد کے ذریعہ دہلی جائیں گے اور مرکز سے اس سلسلہ میں ٹھوس نمائندگی کریں گے۔ 
 

ٹی ہریش راؤ کا کانگریس حکومت پر تنقید !

سابق وزیر اور بی آر ایس کے سینئر ایم ایل اے ٹی ہریش راؤ نے اظہار رائے کی آزادی کے معاملہ پر کانگریس حکومت پر تنقید کی۔تلنگانہ میں صحافیوں کی حالیہ گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے ہریش راو نے کہا کہ آزادی اظہار کو برقرار رکھنے کا دعویٰ کرنے والی کانگریس اب ناقدین کو خاموش کر رہی ہے۔ ہریش نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے آزادی اظہار اور جمہوری اقدار پر کانگریس کے دوہرے معیارات پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آزادی اظہار پر راہول گاندھی کے لیکچر  اس وقت کھوکھلے لگتے ہیں جب ان کی پارٹی کی حکومت تلنگانہ میں اختلاف رائے کو دبارہی ہے اور تنقید کرنے و الوں کو خاموش کررہی ہے۔ بی آر ایس لیڈر نے عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء پر پولیس کریک ڈاؤن کی بھی مذمت کی اور اسے غیر آئینی قرار دیا۔ اور گرفتار طلبہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ کانگریس تلنگانہ کی لڑائی کے جذبے کو کچلنے کی سازش کررہی ہے۔