ریاست تلنگانہ میں 79ویں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلی ریونت ریڈی نے قلعہ گولکنڈہ پر قومی پرچم لہرایا ۔ قبل ازیں انہوں نے پولیس فورس کی جانب سے پریڈ کی سلامی لی۔ اور وزیر اعلی ریونت ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے عمل میں لا ئی جانے والی فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی ۔ اور وزیر اعلی نے مختلف محکموں میں بہترین خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کو ایواڑ سے نوا زا ۔ اس تقریب میں ریاستی وزرا۔ ارکان اسمبلی اور دیگر نے شرکت کی ۔ وہیں یوم آزادی کے موقع پر تلنگانہ کے گورنر جشنو دیو ورما نے راج بھون میں قومی پر چم کو لہرایا ۔ اورپولیس فورس کی جانب سے پریڈ کی سلامی لی۔ اس تقریب میں دیگر قا ئدین نے بھی شرکت کی۔
چندرا بابو نا ئیڈو نے لہرایا پرچم:
آندھرا پر دیش میں79ویں یوم آزادی کی تقریبات جوش وخروش اورشاندار طریقے سے منعقد کی جارہی ہیں۔وجئے واڑہ شہر کے میونسپل اسٹیڈیم میں وزیر اعلی چندرا بابو نا ئیڈو نے قومی پرچم لہرایا۔ اورسلامی لی۔ اس تقریب میں چیف سکریٹری وجیانند، ڈی جی پی ہریش کمار گپتا ۔ اور عوام اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ساتھ ہی یوم آزادی کے موقع پر ٹی پی سی سی کے صدر مہیش کمار گوڑ نے گاندھی بھون میں قومی پر چم لہرایا ۔ اس تقریب میں ورکنگ صدر جگا ریڈی، سابق ایم پی ہنمنت راو ۔ پارٹی کے قا ئدین اور کا رکنوں نے شرکت کی۔ وہیں یوم آزادی کے موقع پر تلنگانہ کے وزیر سری ہری نے نارائن پیٹ ضلع کےمکتھل ایم ایل اے کیمپ آفس میں قومی پر چم کو لہرایا ۔ اس موقع پر طلبا میں کتابیں اور دیگر تعلیمی اشیا تقسیم کئے گئے ۔ اور سری ہری نے کہا کہ حکومت عوام کی ترقی کے لئے کام کررہی ہے۔
ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد:راہل گاندھی
ملک کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ سرکاری و عوامی تقریبات میں قومی پرچم لہرایا جا رہا ہے۔ اور شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا جا رہا ہے۔ اس تاریخی دن پر کانگریس کے سینئر لیڈران راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور پرینکا گاندھی نے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔اور قومی یکجہتی، جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں کی پاسداری کا پیغام دیا۔راہل گاندھی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھاتمام ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔ عظیم مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں سے حاصل یہ آزادی ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کا عزم ہے جہاں سچائی اور مساوات کی بنیاد پر انصاف ہو، اور ہر دل میں عزت و احترام اور بھائی چارہ قائم ہو۔ اس انمول وراثت کے وقار اور احترام کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔