• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • تلنگانہ:جڑچرلہ میں خوفناک سڑک حادثہ۔ بس ڈرائیور اور دو خواتین کی موت

تلنگانہ:جڑچرلہ میں خوفناک سڑک حادثہ۔ بس ڈرائیور اور دو خواتین کی موت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 15, 2025 IST     

image
 تلنگانہ،ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ منڈل میں مچھرم کے مقام پر ایک سنگین سڑک حادثہ پیش آیا۔ مچھرم پل پرایک وولوو بس نے پیچھے سے آگے بڑھ رہی لاری کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت تین افراد موقع پر ہی  ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں دوخواتین بھی شامل ہیں۔ کئی بس مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
 
حادثے کی وجہ سے  بس کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔ بس ڈرائیورسیٹ سےاچھل کر بس کے آئینہ سے جا ٹکرایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائیاں کیں۔ بس میں پھنسی  لاشوں کو بڑی مشکل سے باہر نکالا گیا ۔
 
 
پولیس نے بتایا کہ بس آندھراپردیش کے کڑپہ سے حیدرآباد  کی طرف جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ بس ایک لاری سے ٹکرا گئی جس سے بس  ڈرائیورکا سرآئینہ توڑ کر لاری سےٹکرایا۔ ڈرائیور سیٹ کے پیچھے بیٹھی دو خواتین بھی دم توڑ گئیں۔ ان کی شناخت لکشمی دیوی اور رادھیکا کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کوکٹ پلی، حیدرآباد کی رہنے والی ہیں۔
 
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ دیگر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
 

بنگالورو۔ حیدرآباد ہائی وے پر سڑک کٹ گئی

 
14اگست کوجڑچرلہ کے قریب حیدرآباد۔بنگالور وہائی وے پر ایک سیلابی پانی کی وجہ سے سڑک منقطع ہو گئی ہے، جس سے ٹریفک کے بہاو میں کافی خلل پڑا ہے۔ یہ واقعہ حیدرآباد میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے پیش آیا۔ سوشل میڈیا میں وائر اس ویڈیو کی سرکاری طورپر تصدیق نہیں ہوئی۔
 
  واضح رہےکہ 14 اگست 2025 کوحمایت ساگر ریزروائر سے پانی کے اخراج کی وجہ سے نشیبی علاقوں سے307 لوگوں کا انخلا، کیا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے ہائی وے کا ایک اہم حصہ بند ہو گیا ہے، جس سے سڑک  رابطہ متاثر ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہےکہ سڑک کٹنے سے ایک بس  سیلاب زدہ پانی میں آدھی ڈوب گئی ہے۔ اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔