وزیراعلی ریونت ریڈی جاپان کے دورے پر ہیں ۔ اس دورے کے موقع پر وزیر اعلی ریونت ریڈی کی ٹیم نے پہلے دن سرمایہ کاری کے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ۔ جاپانی کمپنی ماروبینی تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آئی ہے۔ ماروبینی کمپنی نے حیدرآباد کے فیوچر سٹی میں صنعتی پارک قائم کرنے کے لیے اپنی رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ کمپنی کے نمائندوں نے ٹوکیو میں وزیر اعلی ریونت ریڈی سے ملاقات کی ۔ صنعتی پارک کے قیام سے متعلق تجاویز اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماروبینی کمپنی تقریبا 1,000 کروڑ روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ یہ پروجیکٹ شروع کرے گی۔ کمپنی کے نمائندوں نے وزیراعلیٰ کی موجودگی میں دستخط بھی کئے۔
وزیر اعلی ریونت ریڈی جاپان کے دورے کے موقع پر ٹوکیو میں سونی کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر کارپوریشن کی جانب سے کئی نئے اقدامات اور مصنوعات کی نمائش کی گئی اور کام سے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا گیا۔
محکمہ موسمیات کی ریاست میں شدید بارش اور گرج چمک کی پیش قیاسی :
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے 18 اور 19 اپریل کو تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش پیش قیاسی کی ہے۔محکمہ کے علاوہ موسم کے ماہر ٹی بالاجی جو کہ موسم کی درست پیشین گوئی کیلئے مشہور ہیں، نے پیش قیاسی کی کہ مشرقی، مغربی اور وسطی تلنگانہ میں جمعہ کے روز دوپہر اور آدھی رات کو شدید گرج چمک اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ڈی حیدرآباد کے انتباہی امور کے مطابق تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں 19 اپریل تک گرج چمک، آسمانی بجلی گرنے اور طوفان کی توقع ہے۔
پیشن گوئی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ہفتہ تک یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے باشندوں کو اس کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا۔تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیشین گوئی کے علاوہ محکمہ نے حیدرآباد میں 21 اپریل تک جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ اس نے پیر تک صبح کے اوقات میں دھند کے حالات کی بھی پیش گوئی کی ہے۔