Sunday, August 31, 2025 | 08, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • کانگریس لیڈر راہل گا ندھی کا آج کرناٹک دورہ، الیکشن کمیشن کے خلاف ہو نے والے مظاہرے میں کریں گے شرکت

کانگریس لیڈر راہل گا ندھی کا آج کرناٹک دورہ، الیکشن کمیشن کے خلاف ہو نے والے مظاہرے میں کریں گے شرکت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 08, 2025 IST     

image
کانگریس  لیڈر راہل گا ندھی  آج کو کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو جائیں گے۔ جہاں وہ ریاستی الیکشن کمیشن کے خلاف ہو  نے والے مظاہرے میں شرکت کریں گے۔ کانگریس ذرائع کے مطابق یہ مظاہرہ پہلے 5 اگست کو ہونا تھا۔ لیکن اسی دوران جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنما اور جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ شِبو سورین کے انتقال کے سبب اسے ملتوی کر کے اب 8 اگست کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی کے مطابق اب یہ مظاہرہ بنگلورو کے فریڈم پارک میں ہوگا۔
 

کانگریس کے صدر نے  راہل گاندھی کے الزامات کی حمایت کی:

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے  پولنگ میں دھوکہ دہی کے راہل گاندھی کے الزامات کی حمایت کی اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جمہوریت اور آئین کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی بچایا جائے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا:

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔ مختلف ممالک منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے تربیت لیتے تھے۔ لیکن، اب یہ حکمران جماعت کے نمائندے کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔
 
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ جب کوئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن سے سوال کرتی ہے تو اسے آئینی ضابطے کے دائرے میں رہ کر جواب یا وضاحت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج راہل گاندھی نے مکمل چھان بین کے بعد کرناٹک کے مہادیوپورہ اسمبلی حلقہ کی مثال دی۔

سبل نے الیکشن کمیشن پر حکومت کا ایجنٹ بننے کا الزام لگایا

راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے مبینہ بڑے پیمانے پر انتخابی دھاندلیوں کو بے نقاب کرنے پر راہول گاندھی کی تعریف کی اور الیکشن کمیشن پر حکومت کا ایجنٹ بننے کا الزام لگایا۔ سبل نے گاندھی کے دعوؤں کی مناسب تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس انتخابی دھوکہ دہی میں ملوث پائے جانے والوں کی شہریت منسوخ کردی جانی چاہئے۔

راہل نے پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے:

پچھلے کچھ دنوں سے، سبھی راہول گاندھی کے اگلے قدم کا انتظار کر رہے تھے۔ جمعرات کو راہل نے ایک پریس کانفرنس کی اور الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے کرناٹک اور مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کے ساتھ پانچ طریقوں سے چھیڑ چھاڑ کر کے ووٹوں کی چوری کی ہے۔
 
کرناٹک کے الیکشن افسر نے جمعہ کو کانگریس کے وفد کو ریاستی الیکشن کمیشن کے ساتھ ایک ملاقات کا وقت دوپہر ایک سے تین بجے کے درمیان دیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا کہ ووٹر لسٹ مکمل شفافیت کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ کرناٹک میں اسپیشل سمری ریویژن (SSR)- 2025 کی ووٹر لسٹ کا مسودہ کانگریس کو نومبر 2024 میں دستیاب کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد حتمی ووٹر لسٹ جنوری 2025 میں دستیاب کرائی گئی۔