Saturday, July 12, 2025 | 17, 1447 محرم
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • حیدرآباد میں چارغیرملکی ملک بد۔ سمپ میں لڑکا دوب کر ہلاک۔ ہرن کے گوشت کےساتھ دو گرفتار۔ گانجہ ریکٹ کا پردہ فاش

حیدرآباد میں چارغیرملکی ملک بد۔ سمپ میں لڑکا دوب کر ہلاک۔ ہرن کے گوشت کےساتھ دو گرفتار۔ گانجہ ریکٹ کا پردہ فاش

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 12, 2025 IST     

image
حیدرآباد پولیس نے فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) کے ساتھ مل کر چارغیرملکی شہریوں کوغیر قانونی طور پر ملک میں قیام کرنے پر پکڑا اور ڈی پورٹ کردیا۔ ان چارغیر ملکیوں میں نائجیریا کے 20سالہ میکسویل انتھونی ایزوچوکو ، نائیجیریا کے38 سالہ  چنزا نننا ویوین ، تنزانیہ کے30 سالہ  موجوما الماسی مسیسیلا اور سوڈان کے 27 سالہ احمد حامد ابوجبر حامد  شامل ہیں۔

غیرقانوی طورپر مقیم افراد ملک بدر

ڈی سی پی ٹاسک فورس، وائی وی ایس سدھیندرا کے مطابق، چار افراد طالب علم اور میڈیکل ویزا پر ملک میں داخل ہوئے تھے اور اپنے ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر اپنا قیام جاری رکھا۔مخصوص اطلاعات پر، پولیس نے ان کے دستاویزات کی جانچ کی اور انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایف آر او کو اس کی اطلاع دی گئی۔ "ضروری دستاویزات کے بعد، انہیں ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ ملک بدری کے بعد، انہیں بلیک لسٹ کر دیا جائے گا تاکہ وہ ملک میں دوبارہ داخل نہ ہو سکیں،" ۔
 
 

حفیظ پیٹ میں4 سالہ لڑکا سمپ میں ڈوب کر ہلاک

 ایک افسوسناک واقعہ میں، ہفتہ کے روز میا ں پور کے حفیظ پیٹ میں ایک چار سالہ بچہ غلطی سے پانی سے بھرے سمپ میں ڈوب گیا۔پولیس نے بتایا کہ ابھی نامی ، چھوٹا بچہ سمپ کے قریب کھیل رہا تھا ، اسی دوران وہ  پھسل کر سمپ کے اندر گر گیا۔ یہ لڑکا اپنے والدین سرینو اور لیلا کے ساتھ حفیظ پیٹ کے مرتھنڈا نگر میں کرائے کے مکان میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ رہ رہا تھا۔
 
پولیس کے مطابق بچہ گھر کے باہر اکیلا کھیل رہا تھا کہ اس کے گھر والے اندر موجود تھے۔ کھیلتے کھیلتے وہ حادثاتی طور پر پانی کے سمپ میں گر گیا جو کھلا تھا۔ابھی کے والدین بچہ نظر   نہیں  آنے پر اسکی تلاش شروع کر دی ۔ انہوں نے  اسے ڈھونڈنا شروع کیا اور بعد میں وہ بے جان بچہ پانی کے  سمپ میں پایا۔ ننھے بچے کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈیوٹی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔میا ں پور پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
 
 
 

ہرن کے گوشت اور سینگوں کے ساتھ دو گرفتار

 
ٹولی چوکی پولیس نے جمعہ کی رات ممنوع جنگلی جانوروں کی تجارت کے ایک مشتبہ معاملے میں ہرن کے گوشت اور سینگوں کو غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا۔ملزمین  کی شناخت محمد سراج اور محمد وسیم کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ایم ڈی لائنز کے رہائشی ہیں، ان سے ایک ہرن کا سر، گوشت اور دو سینگ ملے ہیں۔
 
پوچھ تاچھ کے دوران سراج نے چارمینار کے چوک پر ایک نامعلوم شخص سے ہرن کا سر خرید کر اس کی رہائش گاہ تک پہنچانے کا اعتراف کیا۔ مقامی قصاب وسیم کی مدد سے ہرن کے سر کے ٹکڑے کیے گئے۔پولیس نے ہرن کا گوشت اور سینگ قبضے میں لے کر مزید تفتیش کے لیے ڈپٹی فاریسٹ رینج آفیسر کے حوالے کر دیا۔  محکمہ جنگلات کے حکام اب ہرن کے سر کے ماخذ اور وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

 بین ریاستی گانجہ ریکٹ کا پردہ فاش کیا، 6 گرفتار

سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) نے راجندر نگر پولیس کے ساتھ مل کر ایک بین ریاستی منشیات فروشی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا اور ایک چھ رکنی ٹولی کو گرفتار کیا جس میں مہاراشٹر کی ایک خاتون بھی شامل ہے، اور ان کے پاس سے جمعہ کو 109 کیلو گانجہ، 2 کاریں اور 6000 روپے نقد ضبط کیے۔
 
گرفتار گینگ کے ارکان پرشانت گنیش، لتا گنیش جادھو، سچن دلیپ، روہن پانڈورنگ، راہول بابو راؤ، گورو ناٹیکر اور پون دیپ ہیں۔ یہ گینگ پچھلے چار سالوں سے منشیات کے مقدمات میں ملوث تھا، اس سے قبل مہاراشٹر میں بھی ان کے خلاف ایسے ہی کیس درج کیے گئے تھے۔

عادی چورگرفتار، 32 تولے طلائی زیورات برآمد

حیدرآباد پولیس نے جمعرات کے روز ایک چور کو گرفتار کیا جو پراپرٹی کے متعدد جرائم میں ملوث تھا۔ پولیس نے اس کے پاس سے 32 تولے سونے کے زیورات برآمد کئے۔33 سالہ جگناتھم پربھو جو اپرپلی کا رہنے والا ہے، رات کے وقت گھروں میں گھس کر  املاک  کی توڑ پھوڑ کرتا تھا۔
 
پولیس نے بتایا"پربھو ایک عادی مجرم ہے اور حیدرآباد، سائبرآباد اور رچاکونڈہ میں  چوری  کے کئی جرائم میں ملوث ہے۔ اپریل میں، اسے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا اور جیل بھیجا گیا، جیل سے باہر آنے کے بعد اس نے دوبارہ چوری کی وارداتیں کرنا شروع کر دیں،"