• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • ادھیاندھی اسٹالن کو پولیس نے کیا گرفتار، تمل ناڈو کی سیاست میں ہلچل

ادھیاندھی اسٹالن کو پولیس نے کیا گرفتار، تمل ناڈو کی سیاست میں ہلچل

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: | Last Updated: Aug 04, 2026 IST

ادھیاندھی اسٹالن کو پولیس نے کیا گرفتار، تمل ناڈو کی سیاست میں ہلچل
تمل فلمی اداکارہ تریشا سے متعلق جاری تنازع کے درمیان تمل ناڈو کی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ڈی ایم کے کے ایم ایل اے ادھیانیدھی اسٹالن کو تمل ناڈو پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا۔ ملی جانکاری کے مطابق ادھیاندھی اسٹالن نے تھنجاوور میں ایک ریلی کے دوران اداکارہ ترشا سے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہیں۔
 
ذرائع کے مطابق، پولیس کی کارروائی کے دوران ادھیانیدھی اسٹالن کے حامی بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے اور پولیس کارروائی کی مخالفت کی۔ اس دوران حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے کسی بڑے  نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔
 
ادھیاندھی اسٹالن کی حراست کے بعد ریاست بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ڈی ایم کے کے رہنماؤں نے کارروائی پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی قانونی تقاضوں کے مطابق کی گئی ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔