ای ڈی نےآندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے خلاف کاروائی کی ہے۔وائی ایس جگن موہن ریڈی کے 27.5 کروڑ روپے کی شیئر ،جائیدادیں اور ڈالمیا سیمنٹس کی 793.3 کروڑ روپے کی زمین ضبط کر لی ہے۔ یہ کارروائی ایک منی لانڈرنگ کیس میں کی گئی ہے ۔جو کہ سرمایہ کاری سے متعلق ہے۔ یہ کیس 2011 میں سی بی آئی کے ذریعے درج کی گئی ایف آئی آر سے منسلک ہے، جس میں ڈی سی بی ایل نے بھارتی سیمنٹ کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ میں سرمایہ کاری کی تھی۔
ای ڈی کے مطابق جگن کی کمپنیوں میں یہ سرمایہ کاری 95 کروڑ روپے کی ادائیگی کی صورت میں کی گئی تھی، جس کے بدلے کڑپہ ضلع میں 407 ہیکٹر کی کان کنی لیز ڈی سی بی ایل کو منتقل کی گئی تھی۔ ای ڈی اور سی بی آئی نے الزام لگایا کہ ڈی سی بی ایل اور جگن کے درمیان ایک معاہدے کے تحت رگھورام سیمنٹس لمیٹڈ کے شیئر فرانسیسی کمپنی PARFICIM کو 135 کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے تھے۔ جس میں سے 55 کروڑ روپے نقد حوالہ کی شکل میں جگن تک پہنچے۔
گھوٹالہ راج شیکر ریڈی کے دور میں ہوا تھا۔
31 مارچ کو ڈالمیا سیمنٹ کی 793 کروڑ روپے کی زمین ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ اٹیچمنٹ کی کاپی ڈالمیا سیمنٹ کو اس ماہ کی 15 تاریخ کی رات ملی تھی۔ ڈالمیا سیمنٹ نے اپنے پہلے جواب میں کہا تھا کہ اس زمین کو خریدتے وقت اس کی قیمت 377 کروڑ روپے تھی۔ الزام ہے کہ یہ سارا گھوٹالہ اس وقت ہوا جب جگن موہن کے والد وائی ایس راج شیکھر ریڈی چیف منسٹر تھے۔واضح رہے کہ 8 اپریل 2013 کو سی بی آئی نے جگن اور دیگر کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی تھی۔