ویمنز50 اوور ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا۔اس ورلڈ کپ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گیں۔ ہندوستان اورسری لنکا کے پانچ مقامات پر ٹورنامنٹ کے میچزکھیلیں جائیں گے۔بھارت اورسری لنکا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ یہ میچز بھارت کے شہر بنگالورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم،اندورہولکر اسٹیڈیم، گوہاٹیACA، وشاکھا پٹنم ACA-VDCA میں کھیلیں جائیں گے۔ اور سری لنکا کے کولمبو آر پریماداسا اسٹیڈیم میچز کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے اور پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں میچز کولمبو میں ہوں گے۔
ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا۔فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8 ٹیمیں بھارت، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلا دیش اور پاکستان شامل ہیں۔سری لنکا کو میزبان بنانے کا فیصلہ پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد کیا گیا۔
انگلینڈ میں ICC خواتین کے T20 ورلڈ کپ 2026 کے لئے اہم فکسچر کا بھی آج اعلان کیا گیا ، ICC کے چیئر جے شاہ نے خواتین کے کھیل سے گورننگ باڈی کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا، "شائقین نے حالیہ برسوں میں خواتین کے کھیل کے لیے زبردست حمایت کا مظاہرہ کیا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ وہ اب ان شو پیس ایونٹس کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دیں گے کیونکہ ان کے پاس اہم تاریخیں اور مقامات ہیں۔"
"خواتین کی کرکٹ ہمارے ویژن میں سب سے آگے ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ یہ دونوں آنے والے ٹورنامنٹ نہ صرف اس ناقابل یقین رفتار کو برقرار رکھیں گے جو ہم نے حالیہ برسوں میں بنایا ہے بلکہ اسے مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔"