• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • سیگاچی انڈسٹریزمیں مرنےوالوں کی تعداد ہوئی 44لاپتہ 8افراد کی تالاش جاری

سیگاچی انڈسٹریزمیں مرنےوالوں کی تعداد ہوئی 44لاپتہ 8افراد کی تالاش جاری

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 08, 2025 IST     

image
پشامیلارام میں سیگاچی انڈسٹریز دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اکھلیش نامی ایک مزدور جو ایک ہفتہ قبل پیش آئے حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا اور بیرن گوڑا   کے  اسپتال میں زیر علاج تھا، منگل کی صبح فوت ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی  حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف دھروا اسپتال میں اب تک چار مزدوروں کی موت ہو چکی ہے۔ اس دوران 16 کارکنان مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مزید 8   لاپتہ مزدوروں کی تالاش جاری ہے۔
 
آٹھ روز سے8 مزدورلاپتہ 

 حادثہ میں لاپتہ جسٹن کے والد رام داس ایک ہفتے سے اپنے بیٹے کو یاد کر کے رو رہے ہیں۔  وہ حکام سے کہہ رہا ہے ہیں  کہ جو معاوضہ آپ  دیتے ہیں اس کے بدلے میرا جسٹن  مجھے لو ٹادیں۔ حکام، جو اس کے غم کو سمجھتے ہیں، اسے تسلی دے  کر رخصت کر رہے ہیں، لیکن وہ جسٹن کو تلاش کرنے سے قاصر ہیں۔ جسٹن جو کہ بنڈلہ گوڑا سے سنگاریڈی ضلع سے پشامیلارام سیگاچی یہ کہہ کر آیا تھا کہ اسے نوکری مل گئی ہے، ایسے ڈوٹی پر آئے صرف دو دن ہوئےہیں۔ وہ ہفتہ کو ڈیوٹی پر تھا، اتوار کو ایک دن کی چھٹی لی اور پیر کو سیگاچی میں  حادثہ ہو گیا۔ جسٹن، جو ہر کسی کے ساتھ دوستانہ اور پیار سے پیش آتا تھا، نظر نہیں آیا، اس لیے اس کے 50-60 رشتے دار اور دوست بھی ہیلپ ڈیسک کے گرد ہجوم لگا رہے ہیں۔