• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حیدرآباد میں بم کا خوف: سٹی سیول کورٹ، راج بھون کو ملےای میل کے ذریعے آرڈی ایکس پرمبنی آئی ای ڈی، کی دھمکیاں

حیدرآباد میں بم کا خوف: سٹی سیول کورٹ، راج بھون کو ملےای میل کے ذریعے آرڈی ایکس پرمبنی آئی ای ڈی، کی دھمکیاں

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 08, 2025 IST     

image
حیدرآباد کے کئی اہم مقامات پر ای میل کےذریعہ بم اوردھماکہ خیز مادے ہونے کی اطلاع دی گئی۔ ایک نامعلوم میل  کےذریعہ  دھمکی دی کہ سٹی سول کورٹ اور گورنر کی سرکاری رہائش گاہ راج بھون میں بم نصب کیا گیا ہے۔       اطلاع ملتے ہی پولیس نے چوکسی اخیتا رکی۔ کورٹ میں عدالتی سرگرمیاں روک دیں گئیں۔ عدالتی عملے کوعمارت سے باہر بھیج دیا گیا۔ پولیس بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہی ہے۔ چیف مجسٹریٹ کا دفتر بند کر دیا گیا ہے۔ وکلاء اورعملہ شدید خوف و ہراس دیکھا گیا  ہے۔

متعدد مقامات پر دھمکی آمیزای میل 

 حیدرآباد میں منگل کے روز اہم مقامات پر ای میل کے ذریعے بھیجے گئے متعدد بم دھمکیوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا اور عدالتوں اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں سے زبردستی انخلاء کیا، جبکہ پولیس نے شہر بھر میں تلاشی کی شدید کارروائیاں کیں۔پرانی حویلی میں سٹی سول کورٹ کو موصول ہوئے والی ایک ای میل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ RDX پر مبنی دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد  (IEDs) چار اہم مقامات پر نصب کیے گئے ہیں، پرانے شہر میں سٹی سول کورٹ، راج بھون، جم خانہ کلب اور سکندرآباد سول کورٹ۔ میں افراتفری کے درمیان عدالت خالی کر دی گئی۔

سول کورٹ میں افرا تفری

اس دھمکی سے سٹی سول کورٹ میں افراتفری پھیل گئی جب ججز، وکلاء اور مؤکل عدالت کے ہالوں سے باہر نکل آئے جب انہیں احاطے کو خالی کرنے کا کہا گیا۔ انخلاء کی وجہ سے تمام عدالتی کارروائیاں اچانک ٹھپ ہو گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس وینکٹیشور راؤ کی قیادت میں میرچوک پولس اسٹیشن کی پولیس ٹیموں نے بم ڈسپوزل اسکواڈس اور اسنیفر ڈاگ یونٹس کے ساتھ عدالت کے احاطے کی مکمل تلاشی لی۔ سینئر افسران نے کورٹ کمپلیکس کے پرانے اور نئے دونوں بلاکس کے معائنہ کی نگرانی کی۔

راج بھون،جم خانہ کلب میں تلاشی 

اسی طرح کی تلاشی کارروائیاں گورنر کی سرکاری رہائش گاہ راج بھون کے ساتھ ساتھ جم خانہ کلب اور سکندرآباد سول کورٹ میں بھی کی گئیں۔  لیکن تا دم تحریر،ان میں سے کسی بھی جگہ سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

ای میل کی اصلیت کی جانچ

ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ای میل منگل کے اوائل میں انا یونیورسٹی کے کچھ سابق طلباء کے نام بھیجا گیا تھا۔ پولیس نے ای میل کی اصلیت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دھمکیاں جاری کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والے ذمہ داروں کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے۔سٹی سول کورٹ پرانی حویلی میں پرانے پولیس کمشنر کے دفتر کے قریب ہے اور اس وقت ڈپٹی کمشنر آف پولیس، جنوبی زون کی رہائش گاہ ہے۔