• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • شمس آباد ہوائی اڈہ: 40 کروڑروپے مالیتی ڈرگس ضبط۔ خاتون مسافر گرفتار

شمس آباد ہوائی اڈہ: 40 کروڑروپے مالیتی ڈرگس ضبط۔ خاتون مسافر گرفتار

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 30, 2025 IST     

image
حیدرآباد   کے راجیو گاندھی انٹر نیشنل  ایئرپورشمس آباد پر منشیات کی بڑی مقدار ضبط کی گئی۔ تلنگانہ حکومت ریاست بھر میں چرس، منشیات اور دیگر نشہ آور اشیاء کے استعمال کے خلاف سخت موقف اپنا رہی ہے۔ ایگل ٹیم، ٹاسک فورس، ایس او ٹی، اور نارکوٹک کنٹرول بیورو ریاست بھر میں وسیع پیمانے پر معائنہ کر رہے ہیں۔
 
بنکاک سے آنے والی خاتون سے 400 کلو گرام ہائیڈرو فونک چرس پکڑی گئی۔ حکام نے  خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ضبط شدہ ہائیڈرو فونک چرس کی اوپن مارکیٹ میں مالیت کا تخمینہ 5000 روپے فی کلو تک ہے۔ حکام کے مطابق پکڑا گیا  مال  تقریباً، 40 کروڑ روپئے کا ہے۔ بنکاک سے انڈیا کو  راست فلائیٹس ہیں۔ لیکن خاتون شک  کےدائرے میں آنے سے  بچنے کیلئے  بنکاک سےدبئی اور دبئی سے حیدرآباد پہنچی۔ حکام نے معاملہ درج کر لیا ہے، جانچ جاری ہے۔
 
 حکام تلنگانہ کو ڈرگس سے پاک رکنے  کی کوشش کر رہی ہیں۔ بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور قومی شاہراہوں پر واقع قصبوں میں گاڑیوں کو روک کر ان کا مکمل  ج انچ کی جا رہی ہے ۔ اس تناظر میں نارکوٹک کنٹرول بیورو نے شمس آباد ایرپورٹ پر وسیع پیمانے پر  تلاشی لی ہے۔ اسی دوران  بنکاک کی خاتون کے پاس سے بھاری مقدار میں  منشیات برآمد کی گئی۔
 
   حکام نے اس سےپہلے بھی بنکاک سے40 پرواز کرنے والی ایک ہندوستانی خاتون کو گرفتارکیا تھا۔ رواں سال مارچ میں آر جی آئی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر اس  خاتون کے قبضے سے 5.4 کروڑ مالیت کا ہائیڈروپونک گانجہ  ضبط کرلیا گیاتھا۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ خاتون نے اپنے چیک ان سامان میں منشیات چھپا رکھی تھی۔