آئی پی ایل 2026 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں دہلی کیپٹلز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹرسٹن اسٹبس اور کے ایل راہول کی عمدہ نصف سنچریوں نے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دہلی نے 176 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تعاقب کے دوران دہلی کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور صرف 18 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں، تاہم اس کے بعد کے ایل راہول اور ٹرسٹن اسٹبس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا۔
راہل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 34 گیندوں پر 57 رنز بنائے، جبکہ اسٹبس نے ناقابلِ شکست 60 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے اہم شراکت قائم ہوئی۔ آخر میں ڈیوڈ ملر نے مختصر مگر مؤثر اننگز کھیلتے ہوئے جیت کو یقینی بنایا۔
اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ فلپ سالٹ نے 63 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، تاہم دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔دہلی کی جانب سے اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آر سی بی کے بھونیشور کمار نے 3 وکٹیں لے کر نمایاں کارکردگی دکھائی، مگر وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
یہ میچ چناسوامی اسٹیڈیم میں آر سی بی کا 100 واں آئی پی ایل میچ بھی تھا، جس کے ساتھ وہ ایک ہی مقام پر 100 میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں دہلی کے کپتان اکشر پٹیل نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ آر سی بی پہلے بلے بازی کی۔ اس اسٹیڈیم میں RCB کا یہ 100 واں آئی پی ایل میچ ہے۔ RCB نے آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک ہی مقام پر 100 میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن کر ایک ریکارڈ بنایا۔