Saturday, May 23, 2026 | 05 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • دہلی میں آٹو، ٹیکسی ہڑتال کا اثرسبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

دہلی میں آٹو، ٹیکسی ہڑتال کا اثرسبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 22, 2026 IST

دہلی میں آٹو، ٹیکسی ہڑتال کا اثرسبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
گرمی کے ساتھ ساتھ قومی راجدھانی دہلی میں سبزیوں کی قیمتیں بھی عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔ اس سے سبزیوں کی قیمتیں  متاثر ہوئی ہیں  کیونکہ  دہلی م یں آٹو اور ٹیکسی ڈرائیورز ہڑتال پر ہیں۔ جمعرات کو شروع ہوئی  ہڑتال جمعہ اور ہفتہ کو بھی جاری رہے گی۔ دہلی میں کیب، آٹو اور ٹرالی مالکان دہلی حکومت کی طرف سے تجارتی گاڑیوں پر ماحولیاتی سیس بڑھانے کے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔جس کی وجہ سے نقل و حمل میں خلل پڑنے سے بازار میں قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔
 
 صرف ہول سیل مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں دو سے تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے دھنیا کی قیمت 40 روپے تھی۔  لیکن اب یہ100 روپے سے بھی اوپر پہنچ گئی ہے۔ دہلی کے سب سے بڑے بازاروں میں سے ایک آزاد پور منڈی میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے دہلی والے سبزی خریدنے میں ہچکچا رہے ہیں۔ یہ قیمتیں عام آدمی کو پریشان کر رہی ہیں۔ فی الحال دہلی کے کئی علاقوں میں ایک کلو ادرک 100   روپے اور لیموں 100 فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
 
تاہم، پیاز، آلو، اور لہسن جیسی اشیا کی قیمتیں، جنہیں لمبے عرصے تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے، قدرے بڑھ گئے ہیں، لیکن اب بھی دستیاب ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے بازار میں ان کی آمد بھی کم ہوگئی ہے۔ منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کا مزید ایک دو دن کا ذخیرہ ہی کافی ہے۔ سبزیوں کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ دہلی کے لوگوں کو آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ سے دہلی کے لوگ زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ سہولیات جیسے بسوں، میٹرو اور لوکل ٹرینوں میں سفر کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر شدید بھیڑ ہے۔
 
 ایران اسرائیل امریکہ جنگ  نے عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں  میں اضافہ کیا ہے۔ عوام پہلے ہی ایندھن کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ سے پریشان ہیں۔ ایسے میں ضروریات زندگی کےسازو سامان کی قیمتوں میں اضافہ نے انھیں مزید پریشان کر رکھا ہے۔ ایسے میں سیس میں اضافہ اور ہڑتال  نے مزید حالات خراب کئےہیں۔