Friday, May 22, 2026 | 04 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • عمرعبداللہ لاپتہ پوسٹر نے جموں و کشمیرمیں سیاسی تنازع کو دیا جنم. فاروق کا بی جے پی پرجوابی حملہ

عمرعبداللہ لاپتہ پوسٹر نے جموں و کشمیرمیں سیاسی تنازع کو دیا جنم. فاروق کا بی جے پی پرجوابی حملہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 22, 2026 IST

عمرعبداللہ لاپتہ پوسٹر نے جموں و کشمیرمیں سیاسی تنازع کو دیا جنم. فاروق کا بی جے پی پرجوابی حملہ
جموں و کشمیر میں اس وقت سیاسی طوفان برپا ہوگیا جب بی جے پی نے وزیراعلیٰ 'عمرعبداللہ لاپتہ' کے آن لائن پوسٹروں کو گردش   کروایا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں و کشمیر اکائی نے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کے خلاف ایک آن لائن مہم کا آغاز کیا ہے، جس میں انہیں گزشتہ دس دنوں سے لاپتہ دکھایا گیا ہے۔ بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر 'گمشدہ' پوسٹرز  شیئرکیا ہے، جس میں عبداللہ کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں اور دعوی کیا گیا کہ وہ "گزشتہ دس دنوں سے لاپتہ" ہے۔ زعفرانی پارٹی کی تنقید ان اطلاعات کے درمیان سامنے آئی ہے کہ وزیراعلیٰ ذاتی دورے پر جموں و کشمیر سے باہر ہیں۔

 فاروق عبداللہ کا بی جےپی پر جوابی حملہ 

 نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے جب  پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس اس سے بہتر کوئی کام نہیں ہے اور ہم انہیں جوابدہ نہیں ہیں۔ پوسٹروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بی جے پی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ زعفرانی پارٹی کے پاس "اس سے بہتر کوئی اور کام " کچھ نہیں ہے۔ "ان کی اپنی مہمیں ہیں، وہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ ہمیں ان کا جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے،" سینئر عبداللہ نے یہاں حضرت بل مزار پر اجتماعی نماز ادا کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا۔

 کانگریس اور بی جے پی کا رد عمل 

دوسری طرف، کانگریس صدر طارق حمید کرہ نے کہا کہ ایسے سوالات وزیر اعلیٰ کے خاندان کے ارکان سے پوچھے جانے چاہئیں۔ تاہم، بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر ابھیجیت جسروٹیا کا کہنا ہے کہ میراتھن اور اسکیئنگ (sking) کے بعد سے وزیر اعلیٰ گزشتہ دس دنوں سے اپنے ایکس ہینڈل کے علاوہ کہیں اور نظر نہیں آئے ہیں۔

 این سی۔کانگریس اتحاد پھوٹ افواہ

فاروق عبد اللہ  نے جموں و کشمیر میں کانگریس کے ساتھ اتحاد میں پھوٹ پڑنے کی افواہوں کو بھی مسترد کردیا۔"میرے خیال میں یہ ہمارے دشمن ہیں جو یہ سب کہہ رہے ہیں۔ اتحاد ہے، کچھ نہیں ہو گا۔"

مغربی ایشیا کا بحران جلد ختم ہو جائے گا

ایندھن کی فراہمی کے جاری بحران سے متعلق خدشات کا ذکر کرتے ہوئے فاروق نے امید ظاہر کی کہ مغربی ایشیا کا بحران جلد ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ رک جائے گی اور انشاء اللہ ہم ان مشکلات سے نکل جائیں گے۔

 مکانات کی مسماری میں حکومت کا کوئی رول نہیں

جموں کے سدھرا علاقے میں حال ہی میں گجر اور بکروال خاندانوں کے مکانات کو مسمار کرنے کے معاملے پر، این سی صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی یا ریاستی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا۔"ہم اس میں ملوث نہیں ہیں۔ انہوں نے (لیفٹیننٹ گورنر) نے یہ کیا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔ یہ صرف سدھرا میں نہیں ہے، بلکہ جموں کے دیگر مقامات پر بھی ہے، جہاں گجروں پر ایسے حملے ہوئے ہیں۔ وہ نہیں سمجھتے کہ یہ لوگ سرحدوں پر سب سے بڑے ہمدرد تھے،"۔

 پی ڈی پی پر سخت تنقید 

اپوزیشن پی ڈی پی کے اس الزام پر کہ جموں و کشمیر کی حکومت یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ماڈل کی پیروی کر رہی ہے، عبداللہ نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا، "یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے یہ گندگی پیدا کی ہے۔" انہوں نے آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کر دیا، ہماری ریاست کی تباہی کے ذمہ دار وہ ہیں، اب یہ شور مچا رہے ہیں، ان کا کیا کام؟ مجھے دکھ ہے کہ انہیں شرم نہیں آتی، وہ ہمیں تباہی کی طرف لے گئے اور اب ڈھول پیٹ رہے ہیں، انہیں پہلے اپنے اندر جھانکنا چاہیے کہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کو کیا مصیبتیں پہنچائی ہیں۔

انہدامی کاروائی کی شدید مذمت 

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سدھرا میں انتظامیہ کی جانب سے کی گئی انہدامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سرینگر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اس کاروائی میں این سی، سرکار کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، بلکہ یہاں یوگی آدتیہ ناتھ کی پالیسیوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر میں اس صورتحال کا ذمہ دار پی ڈی پی کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ تباہی کی ذمہ دار خود پی ڈی پی ہے اور آج وہی واویلا مچا رہی ہے۔